وزیراعظم کا دفتر
ہندوستان اورسنگاپورکے درمیان ‘یوپی آئی –پے ناؤ لنکیج’ کے مشترکہ ورچوئل لانچ کے موقع پروزیراعظم جناب نریندرمودی کا خطاب
Posted On:
21 FEB 2023 12:24PM by PIB Delhi
یورایکسی لینسی پرائم منسٹر لی ،
سنگاپورکی مانیٹری اتھارٹی کے مینجینگ ڈائریکٹر ،
ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر،
ہندوستان اورسنگاپورکے میرے ساتھیو،
ہندوستان اورسنگاپورکی دوستی بہت پرانی ہے ، وقت کی کسوٹی پرہمیشہ کھری اتری ہے ۔ ہمارے عوام سے عوام کے درمیان رشتے اس کی بنیاد رہے ہیں ۔ یوپی آئی –پے ناؤلنک کا لانچ آج دونوں ممالک کے شہریوں کے لئے ایک ایسا تحفہ ہے جس کا وہ بے صبری سے انتظار کررہے تھے ۔ میں ہندوستان اورسنگاپورکے لوگوں کو اس کی بہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔
ساتھیو،
آج کے دورمیں ٹکنالوجی ہمیں کئی طرح سے ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ۔فن ٹیک بھی ایک ایسا سیکٹرہے جو لوگوں کو ایک دوسرے سے کنکٹ کرتاہے ۔ عام طورپر اس کادائرہ ایک ملک کی سرحدوں کے اندرہی محدود ہوتاہے ۔ لیکن آج کے لانچ نے کراس بارڈرفن ٹیک کنکٹی وٹی اس کے ایک نئے باب کا آغاز کیاہے ۔
آج کے بعد سنگاپوراورہندوستان کے لوگ اپنے موبائل فون سے اسی طرح پیسے ٹرانسفرکرپائیں گے جیسے وہ اپنے اپنے ملک کے اندرکرتے ہیں ۔ اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو اپنے موبائل سے فوراً، کم خرچ میں پیسے ٹرانسفرکرنے میں مدد ملے گی ۔ اس سہولت سے دونوں ممالک کے درمیان ریمیٹنس کا راستہ اوررئیل ٹائم متبادل ممکن ہوپائے گا۔ اس کا ہمارے غیرمقیم ہندوستانی بھائی بہنوں ، پروفیشنل ، اسٹوڈنٹس اوران کے اہل خانہ کو خاص طورسے فائدہ ہوگا۔
ساتھیو،
گذشتہ برسوں میں ہندوستان نے انوویشن اورماڈرنائزیشن کے لئے موزوں ماحول بنانے کو اولین ترجیح دی ہے ۔ ہمارے ڈجیٹل انڈیا پروگرام سے ملک زندگی بسرکرنے میں آسانی میں بھی آگے بڑھا ہے اورکاروبارکرنے میں آسانی میں بھی اضافہ ہواہے ۔ اس سے ڈجیٹل کنکٹی وٹی کے ساتھ مالیاتی شمولیت کو بھی غیرمعمولی رفتارحاصل ہوئی ہے ۔
ڈجیٹل انڈیا مہم نے گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں غیرمعمولی اصلاحات کو بھی ممکن بنایاہے ۔ یہ ہندوستان کے ڈجیٹل انفراسٹرکچرکی ہی طاقت ہے کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران ہم کروڑوں لوگوں کے بینک کھاتوں میں سیدھے پیسے ٹرانسفرکرپائے ۔
پانچ سال پہلے میں نے سنگاپورمیں کہاتھاکہ فن ٹیک –انوویشن اور نوجوانوں کی طاقت میں اعتماد کا ایک بہت بڑاجشن ہے ۔ فن ٹیک اور ڈجیٹل انقلاب نے ہندوستان کی کامیابی کی قیادت ہمارے ٹکنالوجی ٹرینڈنوجوان کررہے ہیں ۔ آج فن ٹیک کی دنیا میں ہندوستان کے ہزاروں اسٹارٹ اپس اپنا لوہا منوارہے ہیں ۔ اسی توانائی کی وجہ سے آج رئیل ٹائم ڈجیٹل ٹرانزیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سرکردہ ممالک میں شامل ہے ۔
آج یوپی آئی ہندوستان میں سب سے پسندیدہ ادائیگی کا طریقہ بن گیاہے ۔ مرچنٹس اور کنزیومرس دونوں نے ہی اسے زیادہ سے زیادہ اپنایاہے ۔ اس لئے آج بہت سے ایکسپرٹس یہ اندازہ لگارہے ہیں کہ جلد ہی ہندوستان میں ڈجیٹل والیٹ ٹرانزیکشن ، نقدلین دین سے زیادہ ہوجائیں گے ۔ پچھلے سال یعنی 2022میں یوپی آئی کے ذریعہ تقریبا 126لاکھ کروڑروپے یعنی تقریبا2ٹریلین سنگاپورڈالرسے سے زیادہ قیمت کے ٹرانزیکشن ہوئے ہیں ۔ اگرمیں نمبر آف ٹرانزیکشن کی بات کروں تویہ بھی 7400کروڑسے زیادہ بنتاہے ۔ یہ دکھاتاہے کہ ہندوستان کا یوپی آئی سسٹم کتنی بڑی تعداد کو آسانی سے اورمحفوظ طریقے سے ہینڈل کررہاہے ۔
اچھا ، یہ بھی کہ مختلف ممالک کے ساتھ یوپی آئی کی پارٹنرشپ بھی بڑھ رہی ہے ۔ سنگاپورپہلا ملک ہے جس کے ساتھ آج پرسن ٹوپرسن پیمنٹ فیسلٹی لانچ ہوئی ہے ۔ میں سنگاپورکی مانیٹری اتھارٹی ، ہندوستان کے ریزرو بینک اور اس کوشش کو کامیاب بنانے میں جڑے سبھی لوگوں کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں ۔
میں دونوں ممالک کے عوام کو پھرسے بہت بہت مبارکباد دیتاہوں اورمیں وزیراعظم کا بھی تہہ دل سے بہت بہت شکریہ اداکرتاہوں ۔
شکریہ ۔
***********
(ش ح ۔ق ت۔ ع آ)
U -1954
(Release ID: 1901318)
Visitor Counter : 143
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam