وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر کی قیادت میں امریکی کانگریس کے نو سینیٹرز پر مشتمل ایک  وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی


وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ  کےتعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کی تعریف کی

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کے ساتھ فون پر اپنی حالیہ بات چیت اور ہندوستان اورامریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک  شراکت داری کو  مزید مضبوط کرنے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ وژن کو یاد کیا

وزیر اعظم اور امریکی وفد نے مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط دوطرفہ تعاون، عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط  اور امریکہ میں متحرک ہندوستانی برادری  کو دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا

وزیر اعظم نے امریکی وفد کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ  کے درمیان روابط  کو مستحکم کرنے کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 20 FEB 2023 8:10PM by PIB Delhi

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر کی قیادت میں امریکی کانگریس کے نو سینیٹرز پر مشتمل ایک  وفد نے  آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس  وفد میں سینیٹر رون وائیڈن، سینیٹر جیک ریڈ، سینیٹر ماریا کینٹ ویل، سینیٹر ایمی کلوبوشر، سینیٹر مارک وارنر، سینیٹر گیری پیٹرز، سینیٹر کیتھرین کورٹیز میسٹو اور سینیٹر پیٹر ویلچ شامل تھے۔

وزیر اعظم نے کانگریس کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور ہندوستان اور امریکہ  کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی کانگریس کی  مستقل اور دو طرفہ حمایت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ فون پر اپنی حالیہ بات چیت  اورعصری عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  ہندوستان اورامریکہ کے مابین جامع عالمی اسٹریٹجک  شراکت داری کو  مزید مستحکم بنانے  کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ وژن کا حوالہ دیا۔

وزیر اعظم اور امریکی وفد نے مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط دوطرفہ تعاون، عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط  اور امریکہ میں متحرک ہندوستانی برادری  کو دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے امریکی وفد کے ساتھ اہم ٹیکنالوجیز، صاف ستھری توانائی کی منتقلی، مشترکہ ترقی اور پیداوار، اور قابل اعتماد اور لچکدار سپلائی چینز میں ہندوستان اورامریکہ  کےتعلقات کو مستحکم کرنے کے  لئےنئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 1882)


(Release ID: 1900916) Visitor Counter : 183