وزیراعظم کا دفتر
اتراکھنڈ روزگارمیلے میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
Posted On:
20 FEB 2023 11:54AM by PIB Delhi
نمسکار!
دیوبھومی اتراکھنڈ کے نوجوان ساتھیوں کو روزگارمیلے کے لئے بہت بہت مبارکباد۔ جن کو آج تقرری نامے مل رہے ہیں ، ان کے لئے ا ٓج نئی شروعات کاموقع ہے ۔ اس سے یقینی طور پر آپ کی زندگی ، آپ کے خاندان کی زندگی بدلنے والی ہے ۔ لیکن جس خدمت کے لئے آپ داخل ہورہے ہیں وہ صرف آپ کی زندگی بدلنے کانہیں بلکہ وہ وسیع تبدیلی کاذریعہ ہے ۔ اپنے خدمت کے جذبے سے آپ کو ریاست اور ملک میں ترقی اور اعتماد کی کوششوں میں اپنابھر پور تعاون کرنا ہے ۔ آپ میں سے تو زیادہ تر ساتھی تعلیم کے شعبے میں خدمت کرنے والے ہیں ۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ سے ملک کے نوجوانوں کو نئی صدی کے لئے تیار کرنے کا عزم ہم نے کیا ہے ۔ اتراکھنڈ میں اس عزم کو زمین پر اتارنے کی ذمہ داری آپ جیسے نوجوانوں کے کندھوں پر ہے ۔
ساتھیو،
مرکزی حکومت ہو یا پھر اتراکھنڈکی بی جے پی حکومت ، ہماری یہ مسلسل کوشش ہے کہ ہر نوجوان کو اس کی دلچسپی کے مطابق، اہلیت کے مطابق نئے مواقع ملیں ، سبھی کو آگے بڑھنے کا مناسب ذریعہ ملے ، سرکاری نوکریوں میں بھرتیوں کے لئے مہم بھی اسی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے ۔ گزشتہ چندہی مہینوں میں مرکزی حکومت نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو تقرری نامے دیئے ہیں ۔ ملک بھر میں جہاں بھی بی جے پی کی حکومتیں ہیں ، مرکز کے زیرانتظام خطے ہیں ، وہاں بھی بڑے پیمانے پر اس قسم کی مہمات چلائی جارہی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج اس میں اتراکھنڈبھی شامل ہورہا ہے ۔
ساتھیو،
ہمیں اس پرانی عام رائے کو بدلنا ہےکہ پہاڑ کاپانی اورپہاڑ کی جوانی پہاڑ کے کام نہیں آتی۔ یہ چیز ہمیں بدلنی ہوگی،اسلئے مرکزی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ اتراکھنڈ کے نوجوان اپنے گاؤ ں کی طرف لوٹیں ، اس کے لئے پہاڑ میں روزگار اور اپنے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔ آج آپ دیکھئے اتنی سڑکیں تیار کی جارہی ہیں ، ریل لائنیں بچھائی جارہی ہیں ، یعنی اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچے پر اتنی سرمایہ کاری ہورہی ہے ، اس سے دور دراز کے گاؤوں تک آنا جانا تو آسان ہوہی رہا ہے ، اس سے بڑ ی تعداد میں روزگار بھی پیدا ہورہے ہیں ۔ کنسٹرکشن کے کام میں مزدور ہوں، انجینئر ہوں یا پھر خام مال کی صنعتیں ہوں، دکانیں ہوں، ہرجگہ کام کے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے شعبےمیں بھی ڈیمانڈمیں اضافہ سے نوجوانوں کو نئے مواقع مل رہے ہیں۔ پہلے اس طرح کے روزگار کے لئے بھی اتراکھنڈکے میرے دیہی نوجوانوں کو ہمارےبیٹے بیٹیوں کو ، شہر کی طرف بھاگناہی پڑتا تھا ۔ گاؤں گاؤں میں انٹرنیٹ خدمت ، ڈجیٹل خدمت فراہم کرانے والےکامن سروس سینٹروں میں بھی ہزاروں نوجوان آج کام کررہے ہیں ۔
ساتھیو،
جیسے جیسے اتراکھنڈ کے دور دراز کےعلاقےسڑک ، ریل ا ور انٹرنیٹ کی کنکٹی ویٹی سے جڑ رہے ہیں ، ویسے ویسے سیاحت کے شعبے کی بھی توسیع ہورہی ہے ۔ نئےنئے سیاحتی مقامات ٹورزم میپ میں آرہے ہیں ۔ اس سے اتراکھنڈ کےنوجوانوں کو وہی روزگار گھر کے نزدیک مل رہے ہیں، جس کے لئے وہ پہلے بڑے شہروں کا رخ کرتےتھے ۔ مدرا یوجنا ٹورزم میں روزگار اوراپنے روزگار کو تقویت پہنچانےمیں بہت مدد کررہی ہے ۔ اس سے دکان، ڈھابے، گیسٹ ہا ؤس ، ہوم ا سٹے، ایسا کاروبار کرنے والےساتھیوں کو 10 لاکھ روپئے تک کا قرض بغیر گارنٹی کے مل رہاہے۔ پورے ملک میں ابھی تک 38 کروڑ مدرا قرض دیئے گئے ہیں ۔ یہ قرض حاصل کرکے تقریبا 8 کروڑ نوجوان پہلی بارصنعت کار بنے ہیں ۔ ان میں بھی خواتین ،ایس سی /ایس ٹی / او بی سی طبقے کے نوجوان ساتھیوں کی حصہ داری سب سے زیادہ ہے ۔ اتراکھنڈ کے ہزاروں ساتھی بھی اس کافائدہ حاصل کرچکے ہیں ۔
ساتھیو،
ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ حیرت ا نگیز امکانات کا امرت کال ہے ، آپ کو اپنی خدمات کے ذریعہ سے اسے مسلسل رفتار دینی ہے ۔ ایک بار پھر آپ سبھی کےلئے بہت بہت نیک خواہشات کا اظہا ر کرتاہوں اورامید کرتاہوں کہ آپ اتراکھنڈ کےلوگوں کی اچھی خدمت کریں گے ، اتراکھنڈ کو اچھا بنانےمیں تعاون کریں گے اوراس سے ہماراملک بھی مضبوط ہوگا، باصلاحیت ہوگا، خوشحال ہوگا! بہت بہت شکریہ !
**********
ش ح۔ ا گ۔ ف ر
U. No.1857
(Release ID: 1900696)
Visitor Counter : 186
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam