وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ، لوگوں کے رہن سہن میں سہولت  میں مزید اضافہ کرنے کے لئے ، ٹیکنولوجی کو بہت اہمیت دیتاہے :وزیراعظم

Posted On: 17 FEB 2023 10:34AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے کہاہے کہ بھارت ، عوام کے رہن سہن میں آسانی اورسہولت میں مزید اضافہ کرنے کی غرض سے ، ٹیکنولوجی کو بروئے کارلانے کوبہت اہمیت دیتاہے ۔ انھوں نے وزارت صحت  کے ایک ٹوئیٹ  کے جواب میں یہ بات کہی ۔ جس میں ایمس رشی کیش کی جانب سے ڈورنز کی ایک آزمائش پرواز کا ذکرکیاگیاہے ۔ ڈورن کی یہ پرواز ، ایمس رشی کیشن سے ٹہری گڑھوال کے ضلع اسپتال تک، دوکلوگرام وزن  کے برابر تپ دق (ٹی بی ) کی دوائیں پہنچا نے کی غرض سے کی گئی تھی ۔ جس کے دوران تقریبا 40کلومیٹر(ایک جانب ) کے ہوائی فاصلہ  کا احاطہ 30منٹ  میں طے کیاگیاتھا۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘بھارت  ، لوگوں کے لئے رہن سہن میں سہولت میں مزید اضافہ کرنے کی غرض سے  ٹیکنولوجی کو بروئے کارلانے کو بہت اہمیت دیتاہے ۔’’

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1769


(Release ID: 1900080) Visitor Counter : 160