وزارت خزانہ
’’کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے‘‘کے منتر کے نتیجے میں 2014 کے بعد سے جامع ترقی ہوئی ہے
فی کس آمدنی میں دوگنے سے زیادہ اضافہ
بھارتی معیشت اب دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گئی ہے
ای پی ایف او رکنیت دوگنی سے زیادہ ہوگئی ہے
یو پی آئی کے ذریعہ 126لاکھ کروڑ روپے کی 7400کروڑ ڈیجیٹل ادائیگیاں کی گئیں
Posted On:
01 FEB 2023 1:33PM by PIB Delhi
2014 کے بعد سے ملک کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’’کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے‘‘کے منتر کے نتیجے میں ملک کی جامع ترقی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے تمام شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی اور باوقار زندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سال 2014 کے بعد سے حکومت کی متعدد کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے نشاندہی کی کہ فی کس آمدنی دوگنی سے زیادہ بڑھ کر 1.97 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، گذشتہ 9 برسوں میں، بھارتی معیشت کا حجم دنیا میں 10 ویں پائیدان سے بڑھ کر 5 ویں پائیدان پر آگیا ہے. انھوں نے کہا، ’’ہم نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول کے ساتھ ایک عمدہ طور سے منظم اور جدت طراز ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے جیسا کہ متعدد عالمی اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے اور بہت سے پائیدار ترقیاتی اہداف میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔‘‘
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ معیشت بہت زیادہ فارمل ہو گئی ہے، مرکزی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’ای پی ایف او کی رکنیت کا دوگنی سے زیادہ ہوکر 27 کروڑ ہوجانا اس بات کا عکاس ہے۔ اس کے علاوہ 2022میں یو پی آئی کے ذریعے 400 لاکھ کروڑ روپے کی 126 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل ادائیگی کی گئی۔
مرکزی وزیر خزانہ نے اس کا سہرا 2014 سے ملک بھر میں ہونے والی جامع ترقی کے لیے ہدفی فوائد کو عام کرنے والی بہت سی اسکیموں کے موثر نفاذ کودیا۔
قابل ذکر کامیابیوں میں سے کچھ میں شامل ہیں:
- سوچھ بھارت مشن کے تحت 11.7 کروڑ گھریلو بیت الخلاء
- اجولا کے تحت 9.6 کروڑ ایل پی جی کنکشن
- 102کروڑ افراد کو 220کروڑ کوویڈ ٹیکہ کاری
- 47.8 کروڑ پی ایم جن دھن بینک کھاتے
- پی ایم سرکشا بیمہ اور پی ایم جیون جیوتی یوجنا کے تحت 44.6 کروڑ افراد کے لیے انشورنس کور، اور
- پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت 11.4 کروڑ کسانوں کو 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی نقد منتقلی
|
***
(ش ح - ع ا-)
U. No. 1087
(Release ID: 1895377)
Visitor Counter : 196