وزارت خزانہ

‘سیاحت کے مکمل پیکیج’ کے طور پر50 مقامات تیار کئے جائیں گے


سیاحوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک ایپ لانچ کی جائے گی

‘دیکھو اپنا دیش’ اقدام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مخصوص ہنر مندی اور کاروباری ترقی کے شعبے کو متحرک کیا جائے گا

متحرک دیہاتوں کے پروگرام کے تحت سرحدی دیہاتوں میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچہ اور ضروریات کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

او ڈی او پیز، جی آئی اور دستکاری کے مصنوعات کو آگے بڑھانے کے لئے  ریاستوں میں  یونیٹی مال قائم کیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2023 1:06PM by PIB Delhi

کم از کم 50 مقامات کو سیاحت کے مکمل پیکیج کے طور پر منتخب اور تیار کیا جائے گا، خزانہ اور کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 24-2023 پیش کرتے ہوئے یہ  اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقامات کا انتخاب چیلنج موڈ کے ذریعے ایک مربوط اور اختراعی طریق کار کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ سیاحت کی ترقی پر توجہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں پر مرکوز ہو گی۔

وزیر خزانہ نے سیاحوں کا تجربہ بڑھانے کے لئے ایک ایپ لانچ کرنے کی تجویز پیش کی جس میں سیاحتی مقام کے تمام متعلقہ پہلوؤں کو دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فزیکل کنیکٹیویٹی، ورچوئل کنیکٹیویٹی، ٹورسٹ گائیڈز، فوڈ اسٹریٹس کے لیے اعلیٰ معیارات اور سیاحوں کی سیکورٹی بڑھائی جائے گی۔

گھریلو سیاحت کو مضبوط بنانے کے لیے، بجٹ 24-2023میں تجویز کردہ ‘دیکھو اپنا دیش’ اقدام کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سیکٹر کے لیے مخصوص ہنر مندی اور کاروباری ترقی کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ سرحدی دیہاتوں میں سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے وائبرینٹ ویلجز پروگرام کے تحت سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور ضروریات کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مختلف سیاحتی اسکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ‘‘دیکھو اپنا دیش’ اقدام وزیر اعظم کی طرف سے متوسط ​​طبقے سے بین الاقوامی سیاحت پر گھریلو سیاحت کو ترجیح دینے کی اپیل کے طور پر شروع کیا گیا تھا جبکہ ‘سودیش درشن اسکیم’ تھیم پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ کی مربوط ترقی کے لیے شروع کی گئی تھی۔’’

وزیر نے کہا کہ ریاست کے اپنے ایک ضلع، ایک پروڈکٹ (او ڈی او پیز)، جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) اور دیگر دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے اور فروخت کرنے کے لیے یونیٹی مال ریاستوں میں قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو دارالحکومت یا اہم ترین سیاحتی مرکز یا مالیاتی دارالحکومت میں اس طرح کے یونیٹی مال کے قیام کی ترغیب دی جائے گی اور دیگر ریاستوں کے او ڈی او پیز اور جی آئی مصنوعات کے لیے بھی جگہ فراہم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے ہندوستان میں سیاحت کے امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ‘‘یہ ملک ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بے پناہ کشش پیش کرتا ہے۔ سیاحت میں اس سے فائدہ اٹھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس شعبے میں خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور انٹرپرینیورشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریاستوں کی فعال شرکت، سرکاری پروگراموں اور پبلک- پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سیاحت کے فروغ کو مشن موڈ پر انجام دیا جائے گا۔

********

 

ش ح ۔ ا ک ۔ع ر

U. No.1074



(Release ID: 1895371) Visitor Counter : 189