وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نےجل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کے گیارہ کروڑ کنکشن کی حصولیابی پر تعریف کی

Posted On: 25 JAN 2023 11:51AM by PIB Delhi

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کے گیارہ کروڑ کنکشن کی حصولیابی کی ستائش کی ہے جناب مودی نے ان سبھی لوگوں کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے اس پہل کا فائدہ اٹھایا ہے ۔انہوں نے  ان لوگوں کی بھی ستائش کی  جو اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے  بنیادی سطح پر کام کررہے ہیں۔

جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی طرف سے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’ایک عظیم کارنامہ جس سے ہندوستان کے عوام کے لئے ہر گھر جل کو یقینی بنانے کے لئے  کئے گئے کام کا پتہ چلتا ہے ،ان سبھی لوگوں کو مبارکباد جنہوں نے اس پہل سے فائدہ اٹھایا اوروہ لوگ بھی قابل تعریف ہیں جواس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے بنیادی سطح پر  کام کررہے ہیں۔‘‘

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.829


(Release ID: 1893531) Visitor Counter : 138