وزیراعظم کا دفتر
روزگار میلہ کے تحت، وزیر اعظم 20 جنوری کو سرکاری محکموں اور تنظیموں میں بھرتی ہونے والوں کو تقریباً 71000 تقرری نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
19 JAN 2023 2:42PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 جنوری 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں بھرتی ہونے والوں کو تقریباً 71000 تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ان تقررشدہ افراد سے خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ، روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کی وزیر اعظم کی عہد بندگی کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ یہ روزگار میلہ مزید روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو ان کی اختیارکاری اور ملک کی ترقی میں شراکت داری کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔
ملک بھر سے منتخب کیے گئے یہ نوتقرر شدہ افراد، بھارتی حکومت کے تحت جونیئر انجینئرس، لوکو پائلٹ، تکنیکی ماہر، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹینوگرافر، جونیئر اکاؤنٹینٹ، گرامین ڈاک سیوک، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیچر، نرس، ڈاکٹر، سماجی سلامتی افسر، پی اے، ایم ٹی ایس وغیرہ جیسی مختلف پوزیشنوں/ اسامیوں کو پر کریں گے۔
اس روزگار پروگرام کے دوران، نوتقرر شدہ افسران کے ’کرم یوگی پرارمبھ‘ ماڈیول سے سیکھنے سے متعلق تجربے کو بھی ساجھا کیا جائے گا۔ ’کرم یوگی پرارمبھ‘ ماڈیول مختلف سرکاری محکموں میں نوتقرر شدہ تمام افراد کے لیے ایک آن لائن اورئنٹیشن کورس ہے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO. 642
(Release ID: 1892228)
Visitor Counter : 177
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam