وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے  ناشِک –شِرڈی  شاہراہ پرایک حادثہ  میں ہوئے جانوں کے نقصان  پرتعزیت کا اظہارکیا  ہے


انھوں نے متاثرین کے لئے  پی ایم این آرایف سے نقد امداد کا بھی  اعلان کیاہے

Posted On: 13 JAN 2023 12:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ناشِک –شِرڈی شاہراہ پرایک حادثے میں ہوئے جانوں کے اتلاف پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔جناب مودی نے متاثرین کے لئے وزیراعظم کے قومی راحتی فنڈ (پی ایم این آرایف) سے نقد امداد کا بھی اعلان کیاہے ۔

وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا:

‘‘ناشِک –شِرڈی شاہراہ پر ہوئے حادثے میں جانوں کے نقصان پردکھ ہواہے ۔ سوگوار کنبوں سے تعزیت ۔ زخمیوں  کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں ۔ مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کو پی ایم این آرایف سے دو –دو  لاکھ روپے کی نقد امداددی جائے گی اور زخمیوں کو 50-50ہزار روپے دیئے جائیں گے :وزیراعظم ۔’’

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -430

 



(Release ID: 1890909) Visitor Counter : 92