وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 29 DEC 2022 6:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری جامع منصوبہ بند شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے کہا؛

”خوشی ہے کہ IndAus ECTA آج نافذ ہو رہا ہے۔ یہ ہماری جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ ہمارے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی بے پناہ صلاحیتوں کی راہیں کھولے گا اور دونوں طرف کے کاروبار کو فروغ دے گا۔ جلد ہی ہندوستان میں آپ کے استقبال کا منتظر ہوں۔ @AlboMP

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 14500



(Release ID: 1887385) Visitor Counter : 110