وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں کی ویڈیو میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
09 DEC 2022 8:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں کی ایک ویڈیو میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کی جی 20 کی صدارت سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اپنی باتوں میں کہا کہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کا تعلق پوری قوم سے ہے اور یہ ملک کی طاقت کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔
وزیر اعظم نے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مختلف جی 20 پروگراموں کی تنظیم میں تعاون کی خواہش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جی 20 کی صدارت روایتی بڑے میٹرو شہروں سے ہٹ کر ہندوستان کے حصوں کو سامنے لانے میں مدد کرے گی اس طرح ہمارے ملک کے ہر حصے کی انفرادیت سامنے آئے گی۔
یہ اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد ہندوستان آ سکتی ہے اور بین اقوامی میڈیا مختلف تقریبات پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے وزیر اعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو پرکشش کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقامات کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنے کے لئے اس موقع کو استعمال کریں۔ انہوں نے جی 20 ایونٹس میں پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کے ذریعے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
کئی گورنروں، وزرائے اعلیٰ، اور لیفٹیننٹ گورنرز نے میٹنگ کے دوران ریاستوں کی طرف سے جی 20 کے اجلاسوں کی مناسب میزبانی کے لئے کی جا نے والی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اجلاس سے وزیر خارجہ نے بھی خطاب کیا اور ہندوستان کے جی 20 شیرپا کی طرف سے ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 13600
(Release ID: 1882307)
Visitor Counter : 170
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam