وزارت اطلاعات ونشریات

کوسٹا ریکا  کی فلم ساز  ویلنٹینا موریل کی ہسپانوی فلم ’ آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘ نے سن بلوغت میں پہنچنے سے متعلق  برقی تصویر کشی کے لئے گولڈن پیکاک ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 28 NOV 2022 7:21PM by PIB Delhi

اور اس طرح ہم نے اپنی ذہنی ، جسمانی ، دلی اور روحانی قوت کے ساتھ فلموں کا جشن منایا اور اب ہم اِفّی  کے بین الاقوامی مقابلہ کی جیوری کے منتظر ہیں ، جو اس عظیم فن کی ستائش کے لئے  ، اس کو اجاگر کریں گے ۔ جی ہاں، اب آپ اپنی سانسیں روک لیں  کیونکہ ہم اُن فلموں اور فلم سازوں کا اعلان کریں گے ، جنہیں جیوری نے  ، نہ صرف اِس اعزاز کے لئے بلکہ اُن کی ستائش  کے لئے ، انہیں درست پایا ہے ۔

ہسپانوی فلم ’ آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘ بہترین فلم ہے۔

فیسٹیول کی بہترین فلم کے لئے دیا جانے والا گرانقدر گولڈن پیکاک کا ایوارڈ ہسپانوی فلم ’’ ٹینگو سینوز الیکٹریکوز یا آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘‘ کو دیا جا رہا ہے  ۔  یہ ایسی فلم ہے ، جو جیوری کے مطابق سینما کے حال اور مستقبل کو اسکرین پر پیش کرتی  ہے ۔ کوسٹا ریکا  کی فلم ساز ویلنٹینا موریل کی ہدایت میں بنی فلم ایک  16 سالہ لڑکی ایوا کے بالغ ہونے کے بارے میں ہے ، جو  نہ صرف عمر دراز ہونے کا ایک عمل ہے ، بلکہ یہ ایک ایسا عمل بھی ہے ، جو لوگوں کو کسی خاص نہج پر توڑ سکتا ہے۔ زندگی کی پیچیدگی کے ایماندارانہ پورٹریٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، جو یہ فلم پیش کرتی ہے، جیوری نے کہا کہ تشدد اور مہربانی ، غصہ اور قربت مترادفات بن جاتے ہیں۔ جیوری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ اتنا برقی تھا، اتنا متحرک تھا کہ اسے دیکھتے ہوئے، ہمیں ایسا لگا جیسے ہم خود کانپ رہے ہوں۔ ‘‘

A-1RH2Y.jpg

فلم آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز کا ایک سین

 

یہ فلم، جو لوگوں کو دنیا کے دوسری طرف کی کہانیوں کو شناخت کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور ساتھ ہی خاندانی اقدار یا احساسات سے جوڑ سکتی ہے ، جو کہ آفاقی ہیں، بنوئٹ رولینڈ اور گریگوئر ڈیبیلی نے پروڈیوس کی ہے۔

ایرانی مصنف اور ہدایت کار نادر سائیور کو ، اُن کی فلم ’ نو اینڈ ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار  کے طور پر سِلور پیکاک  سے نوازا گیا ہے  ۔ یہ فلم ایران کے رجعت پسند سماجی و سیاسی نظام کی تصویر کشی کرتی ہے۔

ترکی کی فلم ’ نو اینڈ / بی پایاں ‘ ، جس میں ایران کی خفیہ پولیس کی چالوں کو دکھایا گیا ہے، نے اپنے ہدایت کار نادر سائیور کو بہترین ہدایت کار کے لئے سلور پیکاک  دلایا ہے ۔  یہ فلم ایک ایماندار شخص ایاز کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اپنے مکان کو بچانے کی کوشش میں خفیہ پولیس سے جھوٹ بولنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔  معاملات ، اُس وقت اور پیچیدہ ہو جاتے ہیں ، جب حقیقی خفیہ پولیس سین میں داخل ہوتی ہے ۔ یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ایوارڈ کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا ہے، جیوری نے ذکر کیا کہ ایران کی کہانی انتہائی رجعت پسند سماجی و سیاسی نظام کو ایک جادوئی طور پر سامنے لاتی ہے ، جو ہمارے احساس پر ضرب لگاتی ہے ۔

A-29RS1.jpg

نو اینڈ کے مرکزی اداکار، واحد مباسری کو بہترین اداکار (مرد) کے لئے سلور پیکاک سے نوازا گیا  ۔

جیوری نے متفقہ طور پر نادر سائیور کی ہدایت کاری میں بننے والی نو اینڈ میں ایاز کی شاندار تصویر کشی کے لئے واحد مبصری کو بہترین اداکار کے طور پر منتخب کیا ہے۔ جیوری نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ اس اداکار نے  کچھ بولے بغیر صرف اپنے چہرے کے تاثرات سے ہی تمام باتیں پوری طرح واضح کر دی ہیں ۔

بہترین فلم ’آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘ کی مرکزی اداکارہ ڈینیلا مارین ناوارو کو بہترین اداکار (خواتین) کے لئے سلور پیاکاک سے نوازا گیا۔

پہلی مرتبہ فلم میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ ڈینییلا مارین ناوارو نے جنہوں نے ہسپانوی فلم  ’ آئی ہیو الیکٹرک ڈریمز‘ میں 16 سالہ لڑکی ایوا کا کردار ادا کیا ہے ، بہترین اداکارہ (خواتین) منتخب کی گئی ہے ۔  توصیف نامے میں ، جیوری کے ارکان نے کہا ہے کہ ڈینییلا کو ، ان کی آسان  اداکاری  ، تازگی اور بھروسہ مندی کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، جنہوں نے ایک نا بالغ لڑکی کے انتہائی پیچیدہ اور مشکل رول کو بھرپور  طریقے سے نبھایا ہے ۔  قابلِ ذکر ہے کہ ڈینیلا  کو لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

فلپائن کے فلم ساز لو ڈیاز کو ’ وین دی ویوز آر گون /  کپگ والا ننگ مگا اَلون ‘ کے لئے اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اِفّی 53 کا اسپیشل جیوری ایوارڈ فلپائن کے  فلم ساز لَو ڈیاز کو ، اُن کی فلم ’ وین دا ویوز آر گون ‘ کو دیا گیا ہے ۔  جیوری نے ، اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ یہ فلم ’’ ویژوول اسٹوری ٹیلنگ  ( بصری داستان گوئی ) ‘‘ کی وقت کی  مثال ہے، جہاں الفاظ کا کم سے کم استعمال کیا گیا ہے لیکن جذبات کی مکمل طور پر عکاسی کی گئی ہے  ۔

A-3PY60.jpg

فلم ’ وین دا ویوز آر گون ‘ کا ایک سین

یہ فلم فلپائن کے ایک تفتیش کار کی کہانی ہے، جو اخلاقی اقدار  کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ فلم میں اس کے تاریک ماضی کے بارے میں بات کی گئی ہے ، جو اسے پریشان کرتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ جب وہ شدید اضطراب اور جرم سے نجات پانے کی کوشش کرتا ہے۔ لو ڈیاز ’ سینیمیٹک ٹائم ‘ کے لئے معروف ہیں ۔

کسی ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فلم کا ایوارڈ اسیمینا پروڈرو کی فلم ’ بیہائنڈ دا اے اسٹیکس ‘ کو دیا گیا ۔

اِفّی میں کسی ڈائریکٹر کی پہلی بہترین فیچر فلم  کا ایوارڈ ایتھنس کے ڈائریکٹر  اسیمینا پروڈرو کو ، اُن کی فلم ’ بیہائنڈ دا اے اسٹیکس ‘ کو دیا گیا ہے ، جس کا بین الاقوامی پریمئر بھی اسی فیسٹیول میں ہوا تھا ۔ جیوری نے ذکر کیا کہ یہ فلم ’’ فرسودہ اخلاقیات کے شدید نفسیاتی مقالے، نسلی پناہ گزینوں کے بحران کے تئیں بیزاری اور نوعمروں کے شعور کو بیدار کرنے ‘‘ کے بارے میں ہے۔ کہانی ناظرین کو ایک آدمی، اس کی بیوی اور اس کی بیٹی کے سفر پر غور کرنے کی دعوت دیتی ہے، جنہیں اپنے اعمال کی قیمت چکاتے ہوئے پہلی بار بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

A-55F57.jpg           A-4KWR8.jpg  

بیہائنڈ دا اے اسٹیکس فلم کے سین

 

 پروین کندریگولا کو سنیما بندی کے لئے اسپیشل مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا

ہدایت کار، مصنف اور سنیماٹوگرافر پروین کندریگولا کو ، ان کی فلم ’ سنیما بندی ‘ کے لئے جیوری کی طرف سے اسپیشل مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔  یہ فلم ایک غریب اور جدوجہد کرنے والے آٹو ڈرائیور کی کہانی ہے ، جسے اچانک ایک قیمتی کیمرا پڑا ہوا مل جاتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ ایک آٹو ڈرائیور سے فلم ساز بننے کی جدو جہد کرتا ہے ۔  جیوری کے مطابق یہ فلم بھارت میں سینما کے لئے امنگوں اور جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔

CB-3COPA.jpg

تو ، اِس طرح ہم نے ، ان فلموں کو دیکھنے اور بھارت اور دنیا کے بہترین سنیما کی شناخت کرنے کا چیلنج بھرا کام مکمل کرلیا ہے  ۔ بین الاقوامی مقابلے کی جیوری کی سربراہی اسرائیلی مصنف اور فلم ڈائریکٹر نادو لیپڈ کر رہے تھے اور جیوری کے دیگر ارکان میں امریکی پروڈیوسر جینکو گوٹوہ، فرانسیسی فلم ایڈیٹر پاسکیل چاوانس، فرانسیسی دستاویزی فلم ساز، فلم کے تنقید نگار اور صحافی زیویئر انگولو بارٹورن اور بھارتی فلم ڈائریکٹر سدپتو سین شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13071



(Release ID: 1879706) Visitor Counter : 179