وزیراعظم کا دفتر
بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
Posted On:
16 NOV 2022 3:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ برطانیہ کے وزیر اعظم محترم رشی سونک کے ساتھ ملاقات کی۔
یہ دونوں قائدین کے درمیان پہلی میٹنگ تھی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم سونک کو عہد سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
دونوں قائدین نے تفصیلی بھارت – برطانیہ جامع کلیدی شراکت داری کے لیے روڈ میپ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے جی20 اور دولت مشترکہ سمیت باہمی اور کثیر جہتی فورموں میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خصوصی اہمیت کی ستائش کی۔
اس ملاقات کے دوران آپسی تعاون کے اہم شعبوں جیسے کاروبار، نقل و حرکت، دفاع اور سلامتی پر تبادلہ خیالات کیےگئے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12596
(Release ID: 1876550)
Visitor Counter : 131
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam