وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندرمودی کی بالی میں جی -20سربراہ کانفرنس کے موقع پر وفاقی جرمنی کے چانسلر کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 16 NOV 2022 1:39PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج بالی میں جی -20سربراہ کانفرنس کے موقع پروفاقی جرمنی کے چانسلرعالیجناب شولز کے ساتھ میٹنگ کی ۔

اس سال دونوں لیڈروں کے درمیان یہ تیسری میٹنگ تھی ۔ سابقہ میٹنگیں  چھٹی بھارت جرمن بین حکومتی کنسلٹیشن کے لئے 2مئی 2022میں برلن کے وزیراعظم کے دورے کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد وزیراعظم نے جرمنی میں شلوس الامو کے دورے  کے دوران چانسلر اولاف شولز کی دعوت پرجی -7سربراہ کانفرنس میں پارٹنرملک کی حیثیت سے  جرمنی کے چانسلرکے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔

دونوں لیڈروں نے ہندوستان اورجرمنی کے درمیان باہمی تعاون کے امورپروسیع ترتبادلہ خیال کیا۔ جو آئی جی سی کے دوران وزیراعظم اور چانسلرکی جانب سے پائیداراورآلودگی سے پاک ترقی سے متعلق شراکت داری کے سمجھوتے پردستخط کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔انھوں نے دفاع اورسکیورٹی ، مائگریشن اورموبلٹی کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اورتجارت اورسرمایہ کاری کو وسعت دینے پربھی اتفاق کیا۔

 دونو ں لیڈروں نے جی -20اوراقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورموں میں تعاون اورتال میل بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔

***********

(ش ح ۔  ح ا ۔ ع آ)

U -12593

 


(Release ID: 1876399) Visitor Counter : 130