وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے بالی میں جی-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر مدارینی جھاڑی (مینگرو) والے جنگلات کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 NOV 2022 10:12AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں جی-20 چوٹی کانفرنس کے پہلو بہ پہلو جی-20 ممالک کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ’تمن ہوتن ریا نگورہ رائے‘نام کے مینگروور جنگلات کا دورہ کیا اور مینگرو کے پودے بھی لگائے ۔

ماحولیاتی تحفظ کی عالمی کوششوں میں مینگرو کی جھاڑیاں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہندوستان نے انڈونیشیاء کے زیر صدارت  جی-20  کے تحت انڈونیشیاء اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ اقدام ’آب و ہوا کی تبدیلی کے لئے مینگرو اتحاد ‘میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ہندوستان کے پانچ ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ کے علاقے میں مینگرو کی 50 سےزیادہ قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ہندوستان میں مینگرو جھاڑیوں کے تحفظ اور ان کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جو حیاتی تنوع سے مالامال ہیں اور کاربن کو جذب کرنے والے موثر وسیلے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

 

***********

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.12575


(रिलीज़ आईडी: 1876321) आगंतुक पटल : 188
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam