وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کاشی تمل سنگم کے لیےگرمجوشانہ جذبات  کا اظہار کیا

Posted On: 09 NOV 2022 7:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشی تمل سنگم کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے جو ہندوستان کے شمالی اور جنوبی خطوں کے درمیان موجود لازوال بندھن کی عکاسی  کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ یہ ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے جذبے کا جشن ہوگا جبکہ تمل زبان کے ساتھ ساتھ ثقافت کی خوبصورتی کا بھی جشن منایا جائے گا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن کے ایک ٹویٹ کا اشتراک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘‘کاشی تمل سنگم ایک ایسا پروگرام ہے جس کے بارے میں میں خاص طور پر پرجوش ہوں۔ یہ ایک بھارت شریشٹھا بھارت کے جذبے کا جشن ہوگا اور خوبصورت تمل زبان کے ساتھ ساتھ خوبصورت تمل ثقافت کا بھی جشن ہوگا’’۔

*************

 

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12370


(Release ID: 1874877) Visitor Counter : 108