امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے سال 2022 کے 4 اسپیشل آپریشنز کے لئے ’’اسپیشل آپریشن میڈل‘‘ کا اعلان کیا
Posted On:
31 OCT 2022 11:30AM by PIB Delhi
وزارت داخلہ نے سال 2022 کے 4 اسپیشل آپریشنز کے لئے اپنے ’’اسپیشل آپریشن میڈل‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔اس میڈل کی شروعات 2018 میں کی گئی تھی، جس کا مقصد اعلی درجے کی منصوبہ بندی، ملک/ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سکیورٹی کے لئے اہمیت کے حامل اور معاشرے کے بڑے طبقے کی سکیورٹی کے لئے اہم آپریشنز کو تسلیم کرنا ہے۔یہ ایوارڈ انسداد دہشت گردی، سرحدی کارروائی، اسلحہ کے کنٹرول، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور بچاؤں کی کارروائیوں جیسے شعبوں میں اسپیشل آپریشنز کے لئے دیا جاتا ہے۔ اس میڈل کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو کیا جاتا ہے۔ ایک سال میں عام طور پر غیر معمولی حالات میں ایوارڈ کے لئے تین اسپیشل آپریشنز پر غور کیا جاتا ہے۔تاہم ریاستی / مرکزی کے زیر انتظام علاقے کی پولیس کی حوصلہ افزائی کے لئے زیادہ سے زیادہ پانچ اسپیشل آپریشنز کے لئے بھی یہ ایوارڈ دیئے جاسکتے ہیں۔
(انعام یافتگان کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ن ا۔
U- 12031
(Release ID: 1872191)
Visitor Counter : 175
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
Tamil
,
Assamese
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu