وزیراعظم کا دفتر
قبائلی بچوں کا موسیقی بینڈ 31 اکتوبر کو، کیوڑیا میں وزیر اعظم کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا
وہ بچے جو کبھی امباجی مندر میں بھیک مانگتے تھے، اب وزیراعظم کی حوصلہ افزائی کے بعد، کیوڑیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
بینڈ نے اس سے قبل 30 ستمبر کو ،وزیراعظم کے امباجی کے دورے کے دوران بھی، اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا
Posted On:
28 OCT 2022 1:21PM by PIB Delhi
بناسکانٹھا ضلع کے امباجی قصبے کے قبائلی بچوں کا ایک موسیقی بینڈ 31 اکتوبر کو کیوڑیا میں وزیر اعظم کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ وزیر اعظم راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر کیوڑیا جائیں گے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ موسیقی بینڈ وزیراعظم کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ 30 ستمبر، 2022 کو، جب وزیر اعظم نے امباجی، گجرات کا دورہ کیا تھا اور 7200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا تھااور قوم کے نام تھا، تو بینڈ نے وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے ، جب وہ عوامی تقریب کے لیے آرہے تھے، پرفارم کیا تھا۔
وزیر اعظم نے نوجوان بینڈ کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا اور ان سے لطف اندوز ہوئے ،بلکہ اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ عوامی تقریب شروع ہونے سے پہلے ان سے ذاتی طور پر بات چیت کریں۔ اپنے نوجوان دوستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم نے ان کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لیا۔
ان قبائلی بچوں کی کہانی، جنہوں نے موسیقی کی ایسی غیر معمولی مہارتیں سیکھی ہیں،قابل ذکر ہے۔ بچے کبھی اپنی بنیادی ضروریات اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کے لیے جدو جہدکرہے تھے۔ وہ اکثر امباجی مندر کے قریب پائے جاتے تھے، جہاں وہ زائرین کے سامنے بھیک مانگا کرتے تھے۔ امباجی میں واقع شری شکتی سیوا کیندر نامی ایک مقامی این جی او نے ایسے بچوں کے ساتھ کام کیا، تاکہ انہیں نہ صرف تعلیم دی جائے بلکہ ان کی مہارتوں کی نشاندہی بھی کی جائے ،جن میں وہ اچھے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم شری شکتی سیوا کیندر نے موسیقی بینڈ کے ساتھ قبائلی بچوں کو بھی ہنر مند بنایا۔
وزیر اعظم نے نوجوان بینڈ کی کارکردگی سے اتنا لطف اٹھایا اور اس کی تعریف کی کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بینڈ کو 31 اکتوبر کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر کیوڑیا میں مدعو کیا گیا ، تاکہ وہ بھی اس تاریخی دن میں حصہ لے سکیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔
31 اکتوبر کو وزیر اعظم کیوڑیا جائیں گے اور سردار پٹیل کو ان کی 147 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ وہ ایکتا دیوس پریڈ میں بھی شرکت کریں گے اور لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں فاؤنڈیشن کورس سے گزرنے والے مختلف سول سروسز سے تعلق رکھنے والے آفیسر ٹرینیز سے بھی بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-11961
(Release ID: 1871531)
Visitor Counter : 143
Read this release in:
Bengali
,
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam