وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بلیو بیچ کی فہرست میں آنے پر لکشدیپ کے عوام کو مبارکباد دی


ساحلی صفائی کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتیوں کے جذبے کو سراہا

Posted On: 26 OCT 2022 7:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خاص طور پر لکشدیپ کے عوام کو مبارکباد دی ہے کہ منی کوئے، ٹُھنڈی بیچ اور کدمت بیچ کو بلیو بیچز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی قابل ذکر ساحلی پٹی کو اجاگر کیا اور ساحلی صفائی ستھرائی کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتیوں کے جذبے کی ستائش کی۔

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ایک ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’بہت خوب! لکشدیپ کے عوام کو اس کارنامے کے لیے خصوصی مبارکباد۔ بھارت کی ساحلی پٹی قابل ذکر ہے اور ہمارے لوگوں کے اندر ساحلی صفائی ستھرائی کو آگے بڑھانے کے لیے بھی خاصا جذبہ پایا جاتا ہے۔’’

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11876

 


(Release ID: 1871117) Visitor Counter : 119