وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے   گجرات کے ویارا، تاپی میں 1970کروڑ روپے سے زیادہ کی کئی ترقیاتی پہلوں کا سنگ بنیاد رکھا


’’قبائلی فرقوں کی فلاح و بہبود ہماری اعلیٰ اولیت ہے اور ہم نے جہاں بھی حکومت بنائی ہے، ہم نے قبائل کی فلاح و بہبود کو اعلیٰ اولیت دی ہے‘‘

’’قبائلی بچو ں کو آگے بڑھنے کے نئے مواقع ملے ہیں‘‘

’’قبائل کی فلاح و بہبود بجٹ میں پچھلے 8-7برسوں میں تین گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے‘‘

’’سب کا پریاس کے ساتھ ہم ایک ترقی یافتہ گجرات  اورایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کریں گے‘‘

Posted On: 20 OCT 2022 5:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ویارا، تاپی میں 1970 کروڑ روپے سے زیادہ کی کئی ترقیاتی  پہلوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ پروجیکٹوں میں ساپوتارا سے اسٹیچو آف یونٹی تک سڑک کی بہتری کے ساتھ ساتھ گمشدہ لنک کی تعمیر اور تاپی و نرمدا اضلاع میں 300 کروڑ روپے سے زیادہ کے آبی سپلائی پروجیکٹ شامل ہیں۔

اس موقع پر موجود لوگوں کے جوش اور پیار کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ دو دہائیوں تک اُن سے جوپیار اور محبت  ملی، اس کے لئے وہ خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’آپ لوگ دور دور سے یہاں آئے ہیں، آپ کی توانائی ، آپ کے حوصلے کو دیکھ کر دل خوش ہوجاتا ہے اور میری توانائی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔‘‘اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ’’میں پورے دل سے آپ کے اس قرض کو چکانے کے لئے کام کررہا ہوں۔آج بھی تاپی اور نرمدا سمیت اس پورے قبائلی علاقے کی ترقی سے جڑے کروڑوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے قبائلی مفادات اور قبائلی فرقے کی فلاح و بہبود کو لے کر دو طرح کی سیاست دیکھی ہے۔ ایک طرف ایسی پارٹیاں ہیں، جو قبائلی مفادات کی پروا نہیں کرتی اور قبائلی برادری سے جھوٹے وعدے کرنے کی تاریخ رکھتی ہیں۔وہیں دوسری طرف بی جے پی جیسی پارٹی ہے، جس نے ہمیشہ قبائل کی فلاح و بہبود کو اعلیٰ اولیت دی ہے۔انہوں نے آگے کہا’’  پہلے کی سرکاروں نے جہاں قبائلی روایتوں کا مذاق اڑایا، وہیں دوسری طرف ہم قبائلی روایتوں کا احترام کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’قبائلی فرقوں کی فلاح و بہبود ہماری اعلیٰ اولیت ہے اور ہم نے جہاں بھی سرکار بنائی ہے، ہم نے قبائل کی فلاح و بہبود کو اعلیٰ اولیت دی ہے۔‘‘

قبائلی فرقوں کی فلاح و بہبود پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا ’’میرے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے پاس بجلی، گیس کنکشن، بیت الخلاء، گھرکی طرف  جانے والی سڑک، پاس میں ایک میڈیکل سینٹر، آمدنی کے ذرائع،  بچول کے لئے اسکول کے ساتھ اپنا پکّا گھر ہونا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات نے غیر معمولی ترقی دیکھی ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ آج گجرات کے ہر گاؤں میں 24گھنٹے بجلی ہے ، لیکن پہلا مقام جہاں ہر گاؤں بجلی کی سہولت سے جڑا ہے، وہ ہے ڈانگ کا قبائلی ضلع ہے۔  تقریباً ڈیڑھ دہائی قبل جیوتی گرام یوجنا کے تحت ڈانگ ضلع کے 300 سے زیادہ گاؤں میں صد فیصد بجلی کاری کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈانگ ضلع سے جو تحریک ملی اس کے سہارے جب آپ نے مجھے وزیر اعظم کی حیثیت سے دہلی بھیجا، تو میں نے ملک کے تمام گاؤں تک بجلی پہنچانے کا بیڑا اٹھایا۔

وزیر اعظم نے قبائلی علاقوں میں زراعت کو نئی زندگی دینے کے لئے شروع کی گئی واڈی یوجنا پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے پہلے کی صورتحال کو یاد کیا ، جب قبائلی علاقوں میں باجرا-مکا اُگانا اور خریدنا مشکل تھا۔ وزیر اعظم نے کہا’’آج قبائلی علاقوں میں آم، امرود لیموں جیسے پھلوں کے ساتھ کاجو کی کھیتی کی جاتی ہے۔‘‘انہوں نے اس مثبت تبدیلی کا کریڈٹ واڈی یوجنا کو دیا اور بتایا کہ اس یوجنا کے توسط سے قبائلی کسانوں کو بنجر زمین پر حل ، ساگوان اور بانس کی کھیتی میں مدد مہیا کی گئی۔انہوں نے کہا ’’آج یہ پروگرام گجرات کے متعدد اضلاع میں چل رہا ہے۔‘‘وزیر اعظم نے یاد کیا کہ صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام ولساڈ ضلع میں اسے دیکھنے آئے تھےاور انہوں نے اس پروجیکٹ کی ستائش بھی کی تھی۔

جناب مودی نے گجرات میں پانی کی تبدیل شدہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ گجرات میں بجلی کے گرِڈ کی طرز پر واٹر گرِڈ بچھائی گئی۔تاپی سمیت پورے گجرات میں ایک نہر اور لفٹ آبپاشی نیٹ ورک کی تعمیر کی گئی تھی۔ڈابا کانٹھا نہر سے پانی اُٹھایا گیاتو تاپی ضلع میں پانی کی سہولت بڑھ گئی۔انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے اُکائی اسکیم  پر تعمیری کام جاری ہے اور آج جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، اُن سے پانی کی سہولت میں مزید بہتری آئے گی۔وزیر اعظم نے کہا’’ایک وقت تھا ، جب گجرات میں صرف ایک چوتھائی گھروں میں ہی پانی کا کنکشن تھا۔ آج گجرات میں 100 فیصد گھروں میں پینے کے پانی کی سپلائی پائپ سے ہورہی ہے۔‘‘

وَن بندھو کلیان یوجنا پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اسے گجرات میں قبائل سماج کی ہر بنیادی ضرورت اور خواہش کو پورا کرنے کی غرض سے لایا گیا اور نافذ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا’’آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ تاپی اور آس پاس کے قبائلی اضلاع کی بیٹیاں یہاں اسکول اور کالج جارہی ہیں۔اب قبائلی سماج کے بیٹے –بیٹیاں سائنس کی تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر اور انجینئربن رہے ہیں۔‘‘وزیر اعظم نے یاد کیا کہ جب 25-20 سال پہلے اِن نوجوانوں کی پیدائش ہوئی تھی تو عمر گام سے لے کر امبا جی تک پورے قبائلی علاقے میں بہت کم اسکول تھے اور سائنس کی تعلیم کے لئے مشکل سے ہی مناسب سہولتیں تھیں۔ وزیر اعطم نے بتایا کہ گجرات میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کے تحت ، جس کا کل افتتاح ہوا ہے، قبائلی تعلقوں میں تقریباً 4000اسکولوں کی جدید کاری کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے باور کیا کہ پچھلے دو دہائیوں میں قبائلی علاقوں میں 10ہزار سے زیادہ اسکولوں کی تعمیر ہوئی ہے۔ ایکلویہ ماڈل اسکول اور لڑکیوں کے لئے خصوصی رہائشی اسکولوں کی تعمیر ہوئی ہے۔ نرمدا کے برسامُنڈا قبائلی یونیورسٹی اور گودھرا کی سری گووند گرو وِشو ودیالیہ قبائلی نوجوانوں کو  اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے۔قبائلی بچوں کےلئے اسکالر شپ کا بجٹ اب دو گنا سے زیادہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی ’’ایکلویہ اسکولوں کی تعدا د میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔‘‘انہوں نے کہا ’’ہمارے قبائلی بچوں کے لئے ہم نے تعلیم کے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے مالی مدد بھی دی۔ ‘‘وزیر اعظم نے کھیلو انڈیا جیسی مہم کے ذریعے اور قبائلی بچوں کو نئے مواقع مہیا کرکے کھیلوں میں شفافیت لانے کی کوشش کی، تاکہ قبائلی بچے آگے بڑھے اور اپنی صلاحیت کو سامنے لائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات سرکار نے وَن بندھو کلیان یوجنا پر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔ اب اس اسکیم کے دوسرے مرحلے میں گجرات سرکار پھر سے ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ خرچ کرنے جارہی ہے، اس سے قبائلی بچوں کے لئے کئی نئے اسکول ، کئی ہاسٹل، نئے میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ’’اس اسکیم کے تحت سرکار قبائل برادری کے لئے 2.5لاکھ سے زیادہ گھر بنانے کی تیاری کررہی ہے۔پچھلے کچھ سالوں میں 6لاکھ سے زیادہ گھر اور زمین کے پٹے قبائلی علاقوں میں تقریباً ایک لاکھ سےزیادہ قبائل خاندانوں کو دیئے گئے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا’’ہمارا عہد قبائلی سماج کو عدم تغذیہ کے مسائل سے پوری طرح آزاد کرنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مرکزی سرکار نے ایک وسیع ’پوشن ابھیان‘ شروع کیا ہے، جس کے توسط سے حمل کے دوران ماوؤں کو تغذیاتی غذالینے میں مدد کرنے کے لئے ہزاروں روپے دیئے جارہے ہیں۔ ماوؤں اور بچوں کی وقت پر ٹیکہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے مشن اِندر دھنش کے تحت ایک بڑی مہم چل رہی ہے۔ اب ڈھائی سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے، جب پورے ملک میں غریبوں کو مفت راشن دیا جارہا ہے۔ اس پر مرکزی سرکار 3لاکھ کروڑ سے زیادہ خرچ کررہی ہے۔ اب تک دھوئیں سے ہونے والی بیماریوں سے دور رہنے کے لئے ہماری ماں بہنوں کو ملک میں تقریباً 10کروڑ مفت گیس کنکشن دیئے جاچکے ہیں۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فی سال لاکھوں قبائل خاندان 5لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔

ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ میں قبائلی فرقے کی بھولی بسری وراثت کو بحال کرنے میں سرکار کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ قبائلی فرقے کی انتہائی مالا مال وراثت ہے۔ انہوں نے کہا ’’اب پہلی بار پورا ملک 15نومبر کو بھگوان برسا مُنڈا کا یوم پیدائش  قبائلی یوم افتخار کے طورپر منا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے آگے کہا کہ قبائلی مجاہدین آزادی کے تعاون کو ملک بھر کے میوزیم کے توسط سے محفوظ اور نمائش کی جارہی ہے۔اُس وقت کو یاد کرتے ہوئے، جب قبائلی امور کی وزارت موجود نہیں تھی، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اٹل جی کی سرکار تھی جس نے پہلی بار قبائلی وزارت کی تشکیل کی۔ انہوں نےآگے کہا  کہ گرام سڑک یوجنا اٹل جی کی سرکار کے دوران شروع کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں قبائلی علاقوں کو بہت فائدے حاصل ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا ’’ہماری سرکار نے قبائل کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ جو پچھلے 8برسوں میں قبائلی فلاح و بہبود سے متعلق بجٹ میں بھی تین گنا سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ہمارے قبائلی نوجوانوں کے لئے روزگار اور خود اپنا روزگار شروع کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ترقی کی اس ساجھے داری کو مسلسل مضبوط کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے تمام لوگوں سے قبائلی نوجوانوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ڈبل انجن سرکار کی کوششوں میں شامل ہونے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے یہ کہہ کر اپنی بات ختم کی’’سب کا پریاس کے ساتھ ہمیں ایک ترقی یافتہ گجرات اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔‘‘

اس موقع پر گجرا ت کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل ، مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل،  ممبر ان پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل، جناب کے سی پاٹل، جناب منسکھ واسوا اور جناب پربھو بھائی واسوا اور گجرات سرکار کے وزراء جناب روشی کیش پٹیل، جناب نریش بھائی پٹیل، جناب مکیش بھائی پٹیل، جناب جگدیش پنچال اور جناب جیتو بھائی چودھری دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔

 

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11669



(Release ID: 1869701) Visitor Counter : 126