وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم گجرات میں پی ایم جے اے وائی – ایم اے یوجنا  کے تحت آیوشمان کارڈس کی تقسیم کا آغاز کریں گے

Posted On: 16 OCT 2022 12:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اکتوبر کو شام 4 بجے گجرات میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پی ایم جے اے وائی- ایم اے یوجنا کے تحت آیوشمان کارڈس کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔

2012 میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ، وزیر اعظم نے نادار شہریوں کو بیماری اور طبی معالجہ کے افزوں اخراجات سے محفوظ رکھنے کے لیے ’’مکھیہ منتری امروتم (ایم اے)‘‘ اسکیم شروع کی تھی۔سال 2014 میں، ’’ایم اے‘‘ اسکیم کی توسیع ان کنبوں پر احاطہ کرنے کے لیے کی گئی، جن کی سالانہ آمدنی کی حد 4 لاکھ روپئے تک تھی۔ بعد ازاں، اس اسکیم کے تحت دیگر طبقات پر بھی احاطہ کیا گیا۔اس اسکیم کو مکھیہ منتری امراتم واتسلیہ (ایم اے وی) اسکیم کے طورپر نیا نام دیا گیا۔

اسکیم کی کامیابی کے تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے، وزیر اعظم نے 2018 میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کا آغاز کیا، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی صحتی بیمہ اسکیم ہے جو کنبہ اراکین اور عمر کی حد مقرر کیے بغیر ہسپتالوں میں پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری حفظانِ صحت خدمات کے لیے ، فی کنبہ  سالانہ 5 لاکھ روپئے تک کی مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ اے بی-پی ایم جے اے وائی کے آغاز کے ساتھ، گجرات نے 2019 میں اے بی – پی ایم جے اے وائی اسکیم میں ایم اے / ایم اے وی اسکیم کو ضم کر دیا اور اسے پی ایم جے اے وائی-ایم اے کا نیا نام دیا۔ایم اے / ایم اے وی اور اے بی – پی ایم جے اے وائی کے مستفیدین  مربوط پی ایم جے اے وائی- ایم اے کارڈ کے مستحق بن گئے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم مودی ان کارڈوں کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ مستفیدین کے ای-کے وائی سی کو مکمل کرنے کے بعد، قومی صحتی  اتھارٹی کے پینل میں موجود ایجنسیوں کے ذریعہ گجرات بھر میں تمام مستفیدین کو 50 لاکھ رنگین آیوشمان کارڈ ان کے گھروں پر تقسیم کیے جائیں گے۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.11481



(Release ID: 1868261) Visitor Counter : 127