وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے اونا میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا


وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی اونا کو قوم کے نام وقف کیا

"بلک ڈرگ پارک اور وندے بھارت ٹرین ہماچل پردیش سے ہمارے پیار اور لگاؤ کی علامت ہیں"

"ڈبل انجن والی حکومت ہماچل پردیش میں ریلوے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے"

"نیا ہندوستان ماضی کے چیلنجوں پر قابو پا رہا ہے اور تیزی سے ترقی کر رہا ہے"

’’ہماری حکومت 21ویں صدی کے ہندوستان کی امنگوں کو پورا کررہی ہے‘‘

"پہلے ہماچل کو اس کی طاقت کے لحاظ سے کم اور اس کی پارلیمانی نشستوں کی تعداد کی بنیاد پر زیادہ اہمیت دی جاتی تھی"

"ہم نہ صرف پچھلی حکومتوں کی طرف سے چھوڑی گئی ترقی کی خلیج کو پر کر رہے ہیں بلکہ ریاست کی بنیاد کے مضبوط ستون بھی بنا رہے ہیں"

"پوری دنیا نے ہماچل پردیش میں تیار ہونے والی ادویات کی اثرانگیزی کا مشاہدہ کیا ہے"

"ہماچل کو آئی آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم اور ایمس حاصل کرنے کے لئے ڈبل انجن حکومت کا انتظار کرنا پڑا"

"مجھے یقین ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ہماچل کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہونے والا ہے"

Posted On: 13 OCT 2022 11:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی ) اونا کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے آج، وزیر اعظم نے امب اندورا، اونا سے نئی دہلی تک نئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی سفر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز گرو نانک دیو جی، سکھ مذہب کے گرو اور ماں چنت پورنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اور دھنتیرس اور دیوالی سے پہلے ہماچل پردیش کے لیے تحائف پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہماچل پردیش کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس کی قدرتی خوبصورتی پر تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ بہت خوش قسمت رہے ہیں کہ وہ ماں چنت پورنی کے سامنے اپنا سر جھکائیں۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ صنعت کاری کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے اور انہوں نے ریاست کے اپنے دورے  کے دوران اہم مرکز توجہ کے طو ر پر  رابطہ کاری  اور تعلیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا "آج یہاں اونا میں ملک کے دوسرے بلک ڈرگ پارک پر کام شروع ہو رہا ہے۔ ہماچل پردیش میں آج مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح یا ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان سے لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا"،  وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہماچل کو بلک ڈرگ پارک حاصل کرنے کے لیے ریاستوں میں سے ایک کے طور پر چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلک ڈرگ پارک کے لیے صرف تین ریاستوں میں سے ایک کا انتخاب ریاست کے لیے ایک اہم فیصلہ ہے اور یہ ریاست کے لیے ہمارے پیار اور دلی لگاؤ کا نتیجہ ہے۔ اسی طرح وندے بھارت کو ہماچل پردیش میں لانے کا فیصلہ بھی اس ترجیح کو ظاہر کرتا ہے جو حکومت ریاست کو دیتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ریاست سے پہلے کی نسلوں نے ٹرین بھی نہیں دیکھی تھی اور آج ہماچل کے پاس یہاں سے چلنے والی جدید ترین ٹرینوں میں سے ایک ٹرین موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈبل انجن والی حکومت عوام کی ترقی کے لیے کس طرح کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اظہار خیال کیا کہ ہماچل پردیش اور مرکز کی سابقہ ​​حکومتوں نے ہماچل پردیش کے شہریوں کی ضروریات اور خواہشات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہماری مائیں اور بہنیں تھیں جنہوں نے ایسی صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان اٹھایا"۔ وزیر اعظم نے معنی خیز انداز میں کہا کہ اب وقت بہتر ہو چکا ہے اور موجودہ حکومت نہ صرف عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ پوری لگن اور قوت کے ساتھ ان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا "ہم نہ صرف پچھلی حکومتوں کی طرف سے چھوڑی گئی ترقی کی خلیج کو پر کر رہے ہیں بلکہ ریاست کی بنیاد کے مضبوط ستون بھی تعمیر کر رہے ہیں" ۔

وزیر اعظم نے اس حقیقت کی طرف  نشاندہی کی کہ پچھلی صدی کے اوائل میں بہت سے ممالک اور یہاں تک کہ گجرات جیسی کچھ ریاستیں اپنے شہریوں کو بیت الخلاء، دیہی سڑکیں اور جدید صحت کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے کہا  "بھارت میں، تاہم، سابقہ ​​حکومت نے عام لوگوں کے لیے ان بنیادی دیکھ بھال کو بھی مشکل بنا دیا تھا۔ پہاڑی علاقے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ میں نے یہاں رہتے ہوئے اسے قریب سے محسوس کیا تھا''، "نیا ہندوستان ماضی کے چیلنجوں پر قابو پا رہا ہے اور تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ جو سہولتیں پچھلی صدی میں لوگوں تک پہنچنی چاہیے تھیں وہ اب دستیاب ہو رہی ہیں۔ ہم 20ویں صدی کی سہولیات حاصل کریں گے اور ہماچل پردیش کو 21ویں صدی کی جدید سہولیات سے جوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکیں دوگنی رفتار سے تعمیر کی جا رہی ہیں اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کو گرام پنچایتوں تک لے جایا جا رہا ہے۔ ’’ہماری حکومت 21ویں صدی کے ہندوستان کی امنگوں کو پورا کررہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ ہماچل پردیش نے ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ادویات بنانے والا ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کے امکانات میں اضافہ ہی ہونے والا ہے ۔ جناب مودی نے مزید کہا "پوری دنیا نے ہماچل پردیش میں تیار ہونے والی دوائیوں کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے"، انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ اب جبکہ ادویات کی تیاری کے لیے خام مال ہماچل پردیش میں تیار کیا جائے گا، دیگر ممالک پر ہندوستان کا انحصار نمایاں طور پر کم ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت جن اوشدھی کیندر کے ذریعے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کے اخراجات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی "بلک ڈرگ پارک لوگوں کو معیاری اور سستی طبی امداد فراہم کرنے کی حکومت کی مہم کو مزید تقویت دے گا"،  انہوں نے کہا کہ زراعت ہو یا صنعت، یہ کنیکٹیوٹی ہے جو ترقی کی رفتار کو تحریک دیتی ہے۔ انہوں نے ننگل ڈیم تا تلوارہ ریلوے لائن کی مثال دی جو 40 سال قبل منظور ہوئی تھی اور 40 سال تک عملی میدان میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی جب تک کہ موجودہ حکومت نے اسے صحیح معنوں میں شروع کیا۔ ڈبل انجن والی حکومت ہماچل پردیش میں ریلوے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ملک میڈ ان انڈیا،  وندے بھارت ٹرینوں سے جڑا ہوا ہے، ہماچل ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے وعدوں کو پورا کرنے اور وقت سے پہلے  نتائج پیش کرنے کے نئے طرز عمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "پہلے وقتوں کے برعکس جب ہماچل کو اس کی طاقت کے لحاظ سے کم اور اس کی پارلیمانی نشستوں کی تعداد کی بنیاد پر زیادہ اہمیت دی جاتی تھی، ریاست میں تعلیمی اداروں کی طویل عرصے سے زیر التواء مانگ کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے۔ ہماچل کو آئی آئی ٹی ، آئی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور ایمس حاصل کرنے کے لیے ڈبل انجن حکومت کا انتظار کرنا پڑا۔ ہماچل پردیش میں تعلیم کے شعبے سے متعلق اقدامات سے طلباء کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اونا میں آئی آئی آئی ٹی کی مستقل عمارت سے طلباء کو مزید راحت ملے گی۔ وزیر اعظم جنہوں نے آئی آئی آئی ٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس عمارت کو بدلتے ہوئے کام کے کلچر کو مزید اجاگر کرنے کے لیے وقف کر رہے ہیں۔ انہوں نے وبائی امراض کے چیلنج کے باوجود اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر اس میں شامل لوگوں کی تعریف کی۔

ملک بھر میں ہنرمندی اور اختراعی اداروں کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور استعداد کو نکھارنا آج ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے اور ملک کی سلامتی میں نئی ​​جہتیں پیدا کرکے ہماچل کے نوجوانوں کے تعاون کا بھی ذکرکیا۔ انہوں نے مزید کہا، "اب مختلف قسم کی مہارتیں انہیں فوج میں بھی اعلیٰ عہدوں پر لے جانے میں مدد فراہم کریں گی۔"

خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ جب خواب اور عزم شاندار ہوں تو کوششیں برابر کی جاتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس طرح کی کوشش ڈبل انجن والی حکومت کے ماڈل میں ہر جگہ نظر آتی ہے۔ اور یہ کہ یہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، اور ایک نئے طرز کے ساتھ ابھرے گا۔ وزیر اعظم نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا "مجھے یقین ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو میں ہماچل کی ترقی کا سنہری دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ سنہری دور ہماچل کو ترقی کی اس بلندی پر لے جائے گا جس کے لیے آپ سب نے دہائیوں سے انتظار کیا ہے''۔

اس موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر، ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجیندر وشواناتھ آرلیکر، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور بی جے پی کے ریاستی صدر جناب سریش کشیپ موجود تھے۔

پس منظر

آتم نربھر بھارت کے لیے وزیر اعظم کی واضح  اپیل نے حکومت کے مختلف نئے اقدامات کی حمایت کے ذریعے ملک کو متعدد شعبوں میں خود انحصاری کے حصول کی طرف تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ ایسا ہی ایک اہم شعبہ دوا سازی ہے، اور اس شعبے میں آتم نربھربھارت کو لانے کے لیے، وزیر اعظم نے اونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا، جو 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ بلک ڈرگ پارک اے پی آئی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔ توقع ہے کہ اس سے لگ بھگ 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی اور 20,000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

وزیر اعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) اونا کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے 2017 میں رکھا تھا۔ فی الحال اس انسٹی ٹیوٹ میں 530 سے ​​زیادہ طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے آج، وزیر اعظم نے نئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاحی سفرکا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ امب اندورا سے نئی دہلی تک چلنے والی، یہ ملک میں متعارف کرائی جانے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہوگی اور یہ پہلے والی ٹرینوں کے مقابلے میں ایک جدید ورژن ہے، جو بہت کم وزن اور کم وقفے میں زیادہ رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ صرف 52 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوجاتی ہے۔ ٹرین کے متعارف ہونے سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور سفر کا ایک آرام دہ اور تیز رفتار وسیلہ فراہم کیا جائے گا۔

 

​​​​​​​

 

 

**********

 

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:11363

 



(Release ID: 1867401) Visitor Counter : 146