وزارت اطلاعات ونشریات

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا اِفّی کے 53 ویں ایڈیشن کے لیے میڈیا کے نمائندوں کا پرتپاک استقبال


فلم فیسٹیول کی خوبصورتی اور رونق کو بڑھانے کے لیے اِفّی 53، ہندوستان اور بیرون ملک کے میڈیا کا خیرمقدم کرتا ہے، آئیں اور ابھی اِفّی کے میڈیا نمائندے کے طور پرابھی اندراج کرائیں

Posted On: 06 OCT 2022 1:43PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا،اِفّی کے 53ویں ایڈیشن نے باضابطہ طور پر میڈیا کے مندوبین کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا دیا ہے۔ یہ میلہ، جو 20 سے 28 نومبر 2022 کے دوران گوا میں منعقد ہو رہا ہے، ہندوستان اور دنیا بھر کی بہترین عصری اور کلاسکی فلموں کے کولیج کی نمائش کرے گا۔

اِفّی 53 میں ایک میڈیا مندوب کے طور پر، آپ، عالمی شہرت یافتہ فلم ساز، اداکار، تکنیکی ماہرین، نقاد، ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ ساتھی فلموں کے شائقین وغیرہ کےساتھ بات چیت کرسکیں گے، جن میں سے سبھی سیاحتی ریاست گوا میں جمع ہوں گے تاکہ سینما کے جشن اور حوصلہ افزائی کے سمندر میں غرق ہوسکیں۔

تو آئیں سنیما کی خوشی، ان فلموں کی کہانیوں کی متحرک خوبصورتی، اور خود فلم سازوں کی زندگیوں، امنگوں، جدوجہد اور خوابوں کی مختلف اقسام کا جشن منائیں۔ ان فلموں کے جشن میں حصہ لیں جو اسکرین کے اندر اور باہر ہوتی ہیں۔ ہاں، یہ تہوار ہمارے لیے نہ صرف ہندوستان اور پوری دنیا سے سنیما کی عمدہ کارکردگی کا ایک احتیاط سے تیار کردہ انتخاب لے کر آتا ہے، بلکہ ماسٹر کلاسز، پینل مباحثوں، سیمینارز اور دیگر مکالموں سے متاثر ہونے کا انمول موقع بھی فراہم کرتا ہے جو اِفّی، اور ہر عظیم الشان فلم فیسٹیول تشکیل دیتے ہیں۔

فیسٹیول کی کامیابی میں، فلمی کلچر کے فروغ میں، فن سے حقیقی محبت پیدا کرنے میں، انسانی حالت کی وسعت اور گہرائی میں خود کو ڈوبنے میں، ہماری مدد کرنے میں، معلومات اور مواصلات کا مرکزی کردار ہے۔ جیسا کہ ہم میڈیا کے مندوبین کو فیسٹیول کے لیے اندراج کرانےاور اس میں شرکت کے لیے مدعو کرتے ہیں، ہم آپ کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ اس فیسٹیول کے جشن میں تعاون کرنے کے پیشہ ورانہ استحقاق کو قبول کریں؛ میڈیا کی طاقت کے ذریعے جس کو آپ اپنا قلم، آواز، حواس اور بہت کچھ دیتے ہیں۔

آپ میڈیا مندوب بن سکتے ہیں اگر آپ نے یکم جنوری 2022 کو 21 سال کی عمر مکمل کر لی ہے اور آپ کا تعلق پرنٹ، الیکٹرانک، یا یہاں تک کہ ڈیجیٹل/آن لائن میڈیا تنظیم سے ہے۔ اگر آپ ایک فری لانس صحافی کے طور پر اپنی راہیں روشن کر رہے ہیں تو آپ کا بھی خیر مقدم ہے، بشرطیکہ آپ عمر کے معیار پر پورا اتریں۔ آپ اس لنک پر آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں : https://my.iffigoa.org/extranet/media

یہ کام کافی آسان ہے، لیکن اگر آپ کو کچھ شک ہے تو، لنک میں دی گئی ہدایات آپ کی مدد کے لیے آئیں گی۔ اگر آپ کے شبہات برقرار رہتے ہیں، تو بلا جھجھک ہم سے پی آئی بی، iffi-pib[at]nic[dot]in پر رابطہ کریں، یا ہمیں (تمام کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان) +91-832-2956418 پر کال کریں۔

اپنی درخواست 5 نومبر 2022 کی رات 11:59:59 (ہندوستانی معیاری وقت) تک جمع کرنا نہ بھولیں۔ لیکن اتنا انتظار کیوں؟ فوراً جمع کروائیں۔

ہم (پی آئی بی) ایکریڈیٹیشن پر کارروائی کریں گے، جس میں ہر میڈیا تنظیم کو دی جانے والی منظوریوں کی تعداد، میڈیا آؤٹ لیٹ کے وقفہ، اس کے سائز (سرکولیشن، سامعین، رسائی)، سنیما پر اس کی توجہ اور اِفّی کے لیے میڈیا کوریج دینے کی توقع کے مطابق کاروائی کرنا شامل ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ نے عوامی مفاد میں اور آپ کی اپنی فلاح و بہبود کے لیے کووڈ- 19 کا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ اگر آپ نے ویکسینیشن کی ایک یا زیادہ خوراکیں حاصل کی ہیں، تو اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈیلیگیٹ رجسٹریشن پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

اِفّی کے بارے میں

سن 1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیااِفّی، ایشیا کے سب سے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ 2004 میں پہلی بار گوا میں منعقد ہونے والے اس میلے کے بعد سے، اسے ساحلی ریاست میں ایک گھر ملا ہے، جو ہر سال یہاں واپس آتا ہے۔ 2014 میں، گوا کو اِفّی کے انعقادکے لئے مستقل مقام قرار دیا گیا۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا خیال، فلموں، ان کی کہانیوں اور ان کے پیچھے کےلوگوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ایسا کرنے سے، ہم فلموں کے لیے روشن خیال تعریف اور پرجوش محبت کی پرورش، فروغ کرتے ہیں اوراسے پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں –جو عمیق، وسیع اور گہرا ہے؛ لوگوں کے درمیان محبت، افہام و تفہیم اور بھائی چارے کے پل باندھنا؛ اور انفرادی اور اجتماعی فضیلت کی نئی چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا، اس میلے کی انفرادی خاصیت ہے۔

یہ میلہ ہر سال حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے، میزبان ریاست گوا کی تفریحی سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔ جب کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز (ڈی ایف ایف) عام طور پر اب تک فیسٹیول کی سربراہی کر رہا ہے، البتہ فلم میڈیا یونٹس کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں، این ایف ڈی سی نے اس فیسٹیول کا انعقاد سنبھال لیا ہے۔.

تریپن ویں اِفّی کے تمام متعلقہ اپ ڈیٹ، فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org، پی آئی بی کی ویب سائٹ (pib.gov.in) پر، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر اِفّی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ . دیکھتے رہیئے، آئیے ہم سینما کے جشن کے جام سے بھر پور سیراب ہوتے رہیں… اور اس کی خوشی بھی بانٹتے رہیں۔

*****

U.No.11111

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1865667) Visitor Counter : 200