وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کیرالہ ، پلکّڑمیں ایک حادثے میں جانوں کے اتلاف پرتعزیت کی


انھوں نے پی ایم این آرایف سے نقد امداد کا اعلان کیاہے

प्रविष्टि तिथि: 06 OCT 2022 2:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کیرالہ کے پلکّڑضلع میں ایک حادثے میں ہوئے جانوں کے اتلاف پرتعزیت کااظہارکیاہے ۔ وزیراعظم نے پی ایم این آرایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو-دولاکھ روپے  کی نقدامداد کا اعلان کیاہے ۔ جبکہ زخمیوں کو 50-50ہزارروپے دیئےجائیں گے۔

وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا ؛

‘‘وزیراعظم نریندرمودی نے کیرالہ کے پلکّڑضلع میں ایک حادثے میں جانوں کے اتلاف پررنج وغم کا اظہارکیاہے ۔ انھوں نے سوگوارکنبوں سے تعزیت کی ہے اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔’’

‘‘اس حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے لواحقین کو پی ایم این آرایف سے دو-دولاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ زخمیوں کو50-50ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔’’

***********

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11105


(रिलीज़ आईडी: 1865560) आगंतुक पटल : 153
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Manipuri , Bengali , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam