وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے کانپورمیں ایک ٹریکٹر-ٹرالی حادثے میں جانوں کے اتلاف پرتعزیت  کا اظہارکیاہے  


انھوں نے مہلوکین اورزخمیوں کے لئے نقد امداد کا اعلان کیاہے

Posted On: 01 OCT 2022 10:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج کانپورمیں ایک ٹریکٹر-ٹرالی حادثے میں ہوئی اموات پرتعزیت کا اظہارکیاہے ۔

انھوں نے اعلان کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پی ایم این آرایف سے دو ،دو لاکھ روپے کی نقدامداد دی جائیگی ، جب کہ زخمیوں کو 50-50ہزارروپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کے دفترنے ٹوئیٹ کیا:

‘‘کانپورمیں ٹریکٹر-ٹرالی حادثے  سے مجھے  بہت دکھ ہواہے ۔  سبھی مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں ۔زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگوہوں ۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہرممکن مددفراہم کررہاہے : PM @narendramodi’’

‘‘مرنے والے ہرشخص کے قریبی رشتہ دارکو پی ایم این آرایف سے دو ، دو  لاکھ روپے کی نقد امداد دی جائیگی ۔ جبکہ زخمیوں کو50-50ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔ : PM @narendramodi’’

 

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10983


(Release ID: 1864660) Visitor Counter : 100