وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے لکھیم پور کھیری، اتر پردیش میں حادثہ کے دوران ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف سے معاوضہ کا اعلان

Posted On: 28 SEP 2022 2:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں ایک حادثہ میں ہونے والی اموات پر  گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے   اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے  2 لاکھ روپے کا معاوضہ اور  زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضہ  کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ میں کہا؛

’’لکھیم پور کھیری، یو پی میں ہوئے حادثہ سے رنجیدہ ہوں۔ غم زدہ کنبوں کے تئیں تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔  مہلوکین میں سے ہر ایک کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: PM @narendramodi‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10777

 



(Release ID: 1862939) Visitor Counter : 99