نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز 2022 کی آخری تاریخ میں توسیع کی


درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ اب 27 ستمبر 2022 سے بڑھا کر یکم اکتوبر 2022 کر دی گئی ہے

Posted On: 28 SEP 2022 11:03AM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے قومی کھیل ایوارڈز کے لیے  27 اگست 2022 کو  درخواستیں طلب کیں جن میں میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز، ارجن ایوارڈ، درون آچاریہ ایوارڈ، دھیان چند ایوارڈ، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار (آر کے پی پی) اور مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی برائے سال 2022   شامل ہیں ۔نوٹیفیکیشنز  کووزارت کی ویب سائٹ www.yas.nic.in     پراپ لوڈ  کیا گیا تھا ۔

درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 27 ستمبر 2022 سے بڑھا کر یکم اکتوبر 2022 (ہفتہ) کر دی گئی ہے۔ ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں/ یونیورسٹیوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود سے مخصوص پورٹل dbtyas-sports.gov.in پر آن لائن درخواست دیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن / اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا / تسلیم شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز / اسپورٹس پروموشن بورڈز / ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں وغیرہ کو بھی اسی کے مطابق مطلع کیا جاتا ہے۔ یکم اکتوبر 2022 (ہفتہ) کے بعد موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

 

*************

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

U. No.10751



(Release ID: 1862815) Visitor Counter : 111