مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سوچھ امرت مہوتسو
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کچرے سے کھلونے ڈیزائن کرنے کا ایک مقابلہ’سوچھ ٹوائے کیتھان ‘شروع کیا
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں سکریٹری نے تخلیقی ذہن والے لوگوں سے کچرے کو کھلونوں میں بدلنے کے لئے نئے حل تلاش کرنے پرزور دیا
درخواست دہندگان 26 ستمبر سے 11 نومبر 2022 کی مدت کے دوران ویب سائٹ https://innovateindia.mygov.in/swachh-toycathon/ پر رجسٹر کرا سکتے ہیں
Posted On:
26 SEP 2022 3:33PM by PIB Delhi
کھلونوں کی صنعت کو ماحولیات کے موافق بنانے کے وزیر اعظم کی اپیل کے بعد، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کھلونوں کے شعبے میں سرکولریٹی حاصل کرنے کی سمت میں ایک قدم اٹھا رہی ہے ۔ کھلونوں کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت، ایم او ایچ یو اے نے کچرے کو کھلونوں میں بدلنے کے لئے نئے حل تلاش کرنے سے متعلق ایک مقابلہ ’سوچھ ٹوائے کیتھان‘ کی شروعات کی ہے۔ یہ مقابلہ ’ سوچھ امرت مہوتسو ‘ کے تحت منعقد کیا گیا ہے جس میں 17 ستمبر 2022، سیوا دیوس ، 2 اکتوبر 2022، سوچھتا دیوس تک ایک پکھواڑے میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
ایم او ایچ یو اے، سکریٹری، جناب منوج جوشی نےمائی گو (MyGov) پورٹل پر آن لائن پلیٹ فارم کی شروعات کی اور ٹول کٹ جاری کیا ۔ مقابلے کے دوران کھلونے بنانے یا مینوفیکچرنگ کے لئے کچرے کے استعمال جیسا حل تلاش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اس موقع پر جناب منوج جوشی نے تخلیقی ذہنوں سے نئے سلیوشنز کے ساتھ آنے کی درخواست کی جو ایک طرف کھلونوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہیں اور دوسری طرف ٹھوس کچرے کے اثرات کا حل نکالتے ہیں۔
اس موقع پر آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے پروفیسر۔ ادے اٹھونکر، پروفیسر۔ منیش جین اور ٹوائے بینک کی محترمہ ودیون گوئل نے ٹوائے – گیم ڈیزائن ، علمی سائنس اور اس پہل کے کھلونوں کی صنعت کے بارے میں ا ن کے خیالات سے واقف کرایا۔
پروفیسر ادے اٹھونکر، (ریٹائرڈ پروفیسر اور سربراہ، انڈسٹریل ڈیزائن سنٹر، آئی آئی ٹی بامبے) نے گیم کھیل کر بچوں کے علم سے متعلق عمل کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ بچوں کو پڑھانے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔
پروفیسر منیش جین، (سینٹر فار کریٹیو لرننگ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں پرنسپل کوآرڈینیٹر،) نے کہا کہ تصور کے سفر میں کوئی نیا کام کرنے کے لئے بچوں کے لئے کھلونے حیرت اور خوشی کا باعث بنے رہنا چاہیے۔ انہوں نے مثال دی کہ گھر میں پڑے کچرے کو کس طرح کھلونوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جو بچوں کو سائنس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں سکھاتے ہیں۔
ٹوائے بینک کی بانی محترمہ ودیون گوئل نے پسماندہ کمیونٹیز کے بچوں کے لیے 'کھیلنے کے حق' کو یقینی بنانے کے لیے پرانے اوربےکار کھلونوں کو پھر سے تیار کرنے میں ان کی تنظیم کے ذریعہ کیے جارہے کام کے بارے میں بتایا۔
سوچھ ٹوائے کیتھان کے خاکہ پر بات کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری، ایم او ایچ یو اے ، محترمہ روپا مشرا نے پہل میں شامل کئے جارہے جامع نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ مقابلے کے بعد آگے بڑھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مقابلے کا ٹول کٹ پیش کیا جس میں شرکت کے طورطریقوں کی تفصیل دی گئی تھی۔
سنٹر فارکریٹیو لرننگ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر پہل کے لئے ایم او ایچ یو اے کا نالج پارٹنر ہے، وہ فن تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کے پہلوؤں پر تعاون فراہم کریں گے۔
سوچھ ٹوائے کیتھان افراد اور گروپوں کے لیے ایک قومی مقابلہ ہے۔ یہ تین وسیع موضوعات پر مبنی ہے: (i) فن اینڈ لرن جو گھر، کام کی جگہ اور آس پاس کے کچرے سے کھلونوں کے ڈیزائن اور شروعاتی پروٹو ٹائپ کے لیے آئیڈیاز تلاش کرتا ہے، (ii) استعمال اور لطف اٹھائیں جو کھیل کے ڈیزائن اور ماڈل کے لئے آئیڈیاز تلاش کرتا ہے اور کچرے سے بنے پارک/کچرے سے بنی کھلی مقامات پر کھیلنے کے لیے کہتا ہے اور (iii) نیا اور پرانا جو کھلونا صنعت میں سرکولیریٹی کے لیے آئیڈیاز/سالیوشن/کام کا ماڈل چاہتا ہے۔ کچرا اور ری سائیکل شدہ مواد، ماحولیات کے موافق کھلونوں کے پروٹو ٹائپ اور پیکیجنگ اور کھلونوں کی صنعت پر دوبارہ غور کرنے والے دیگر اختراعی خیالات۔
درخواست دہندگان 26 ستمبر 2022 سے 11 نومبر 2022 کی مدت کے دوران ویب سائٹ https://innovateindia.mygov.in/swachh-toycathon/ پر رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان (i) کے تینوں مضامین میں سے سبھی یا کسی ایک میں درخواست دے سکتے ہیں۔ فن اور لرن (ii) استعمال کریں اور لطف اٹھائیں اور (iii) پرانے سے نیا۔
درخواستوں کی شارٹ لسٹنگ 30 نومبر 2022 تک اور تشخیص دسمبر 2022 تک پوری ہونے کی امید ہے۔ تشخیص کا معیار (i) آئیڈیا کی جدیدیت (ii) ڈیزائن (iii) تحفظ (IV)کچرے کا استعمال (v) اسکیل ایبلٹی اور ریپلی کیبلٹی (VI) مستقبل کا کچرا، آب و ہوا اور سماجی مضمرات پر مبنی ہوگا۔
ہر زمرہ اور موضوعاتی شعبے سے سرفہرست تین اندراجات کو قومی سطح پر سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے اورآئی آئی ٹی گاندھی نگر میں کریٹیولرننگ ورکشاپس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جیتنے والے اسٹارٹ اپس / افراد کو آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعہ انکیوبیشن سپورٹ فراہم کیا جائے گا، ساتھ ہی شہری مقامی اداروں کے ساتھ رابطہ بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ پلے زون ڈیزائن کو نافذ کیا جاسکے اور کھلونا صنعت ایوارڈ یافتہ ڈیزائنوں کو فروغ دے سکے اور انہیں بڑھا سکے۔
مزید معلومات کے لئے دیکھیں :
: https://innovateindia.mygov.in/swachh-toycathon/
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10673)
(Release ID: 1862410)
Visitor Counter : 179