ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے ڈیجیٹل انڈیا پہل کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہا ہے


لین دین کا ڈیجیٹل طریقہ کار ریلوے مسافروں کو سہولت فراہم کرتا ہے

ای کیٹرنگ سروس فی الحال 310 ریلوے اسٹیشنوں پر 1755 سروس پرووائیڈرز اور 14 فوڈ ایگریگیٹرز کے ذریعے دستیاب ہے، جو روزانہ اوسطاً 41,844 کھانے فراہمی کرتی ہے

596 ٹرینوں میں 3081 پی او ایس مشینیں دستیاب ہیں اور پی او ایس مشینوں کے ساتھ  4316 اسٹیٹک یونٹس فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 22 SEP 2022 11:55AM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے ڈیجیٹل انڈیا پہل کو فروغ دینے کے لیے، ریلوے اسٹیشنوں پر کیٹرنگ یونٹس کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء کی خریداری کے لیے لین دین کے ڈیجیٹل طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور 8878 اسٹیٹک یونٹس میں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ، ہینڈ ہیلڈ پی او ایس مشینیں کیٹرنگ یونٹس میں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ پرنٹ شدہ بل اور انوائس تیار کیے جائیں جو کیے گئے لین دین کی تمام تفصیلات کی عکاسی کرتے ہیں اور زائد چارجنگ کی شکایات کو دور کرتے ہیں۔ اس وقت 596 ٹرینوں پر 3081 پی ​​او ایس مشینیں دستیاب ہیں، پواو ایس مشینوں کے ساتھ  4316 اسٹیٹک یونٹیں فراہم کی گئی ہیں۔

ٹرینوں میں مسافروں کے لیے دستیاب متبادل کی حد کو وسعت دینے کے لیے، ہندوستانی ریلوے پر ای کیٹرنگ خدمات متعارف کرائی گئی ہیں۔ ای کیٹرنگ خدمات کا انتظام آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ مسافر ای ٹکٹ کی بکنگ کے وقت یا ٹرین میں سفر کے دوران ایپ/کال سینٹر/ویب سائٹ/1323 پر کال کرکے اپنی پسند کے کھانے کا پہلے سے آرڈر دے سکتے ہیں۔ ای کیٹرنگ سروس فی الحال 1755 سروس پرووائیڈرز کے ذریعے 310 ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب ہے۔ اور 14 فوڈ ایگریگیٹرز، روزانہ اوسطاً 41,844 کھانے کی فراہمی کرتے ہیں۔

 

 

*************

 

ش ح۔ ح ا  ۔ ف ر

U- 10550



(Release ID: 1861432) Visitor Counter : 155