وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اپنی سالگرہ ہماری معیشت، معاشرے اور ماحولیات کا احاطہ کرنے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئےگزاری
نیک خواہشات اور محبت کے اظہار کے لیے سب کا شکریہ
قومی اور بین الاقوامی معززین کا ان کی نیک خواہشات کے اظہار کے لئے شکریہ
Posted On:
17 SEP 2022 9:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی سالگرہ معیشت، سماج اور ماحولیات کا احاطہ کرنے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے نیک خواہشات اور محبت کے اظہار کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا:
’’میں ملنے والے پیار سے بہت خوش ہوں۔ میں ہر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے مبارکباد پیش کی ۔ یہ نیک خواہشات مجھے مزید محنت کرنے کی طاقت دیتی ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے اس دن کو مختلف کمیونٹی سروس اقدامات کے لیے وقف کیا ہے۔ ان کا عزم قابل تحسین ہے۔‘‘
’’میں نے یہ دن اپنی معیشت ، معاشرے اور ماحول کا احاطہ کرنے والے پروگراموں میں شریک ہوکر گزارا ۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم ان شعبوں پر اجتماعی طور پر کام کریں گے تو ہم پائیدار اور جامع ترقی کے اپنے ہدف کو پورا کریں گے۔ ہم آنے والے وقتوں میں مزید محنت کرتے رہیں گے۔‘‘
کئی بین الاقوامی رہنماؤں نے وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب روزویلٹ ا سکرٹ کی مبارکباد کا وزیر اعظم نے جواب دیا :
’’ سالگرہ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ وزیر اعظم @ SkerritR۔‘‘
نیپال کےوزیر اعظم عزت مآب شیر بہادر دیوبا کو وزیر اعظم نے کہا
’’وزیراعظم @SherBDeuba سالگرہ کی پرتپاک نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔میں بیحد ممنون و مشکور ہوں ۔‘‘
ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب پروند کمار جگناتھ نے بھی وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور جناب مودی نے جواب دیا
’’میرے پیارے دوست PM @KumarJugnauth نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘
وزیراعظم نے بھوٹان کے وزیراعظم کی نیک خواہشات کے اظہار کا جواب دیا۔
"آپ کی پرتپاک نیک خواہشات کے لیے @PMBhutan کا شکریہ۔ میں واقعتا اس بے پناہ محبت اور احترام کی قدر کرتا ہوں جو مجھے بھوٹان میں اپنے دوستوں سے ہمیشہ ملا ہے۔
وزیراعظم نے نیک خواہشات پر قومی معززین کابھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کا نیک خواہشات کے اظہار کے لیے شکریہ ادا کیا۔
’’نیک خواہشات کے لیے آپ کا بہت شکریہ، عزت مآب صدرجمہوریہ ۔ @rashtrapatibhvn‘‘
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھرکی مبارکباد کے جواب میں وزیر اعظم نے لکھا ۔
’’نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر جی نیک خواہشات اورنیک خیالات کے اظہار کے لیے شکر گزار ہوں۔ @VPSecretariat‘‘
سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے جواب دیا۔
’’ دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ، محترم رامناتھ کووند جی۔‘‘
سابق نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کی مبارکباد کا وزیر اعظم نے جواب دیا
’’آپ کی نیک خواہشات سے متاثر ہوا، وینکیا گارو۔ @MVenkaiahNaidu‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
10385
(Release ID: 1860371)
Visitor Counter : 248
Read this release in:
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam