وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند نے ’امبیڈکر اینڈ مودی: ریفارمرس آئیڈیاز پرفارمرس امپلی منٹیشن‘ نامی کتاب کا اجراء کیا


یہ کتاب ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب کی تکمیل کے لیے کی جانے والی زبردست کوششوں کی دستاویزی شکل ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

’’طبی تعلیم کے میدان میں بے مثال کارنامہ، 208 کالج کھولے گئے، نشستوں کی تعداد بڑھاکر ایک لاکھ سے زائد کی گئی‘‘

’’امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی مساوات، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے وقف کر دی‘‘

Posted On: 16 SEP 2022 4:23PM by PIB Delhi

 

سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے آج ’امبیڈکر اینڈ مودی: ریفارمرس آئیڈیاز پرفارمرس امپلی منٹیشن‘ نامی کتاب کا اجراء کیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، بھارت کے سابق چیف جسٹس جناب کے جے بالاکرشنن، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اور بلیو کرافٹ ڈجیٹل فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر جناب ہتیش جین موجود تھے۔

اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ کتاب محض عظیم مصلح ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بلند نظریات اور تصوریت کا مجموعہ ہی نہیں ، بلکہ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ان نظریات کو کیسے عملی جامہ پہنایاگیا ، اس کی تالیف بھی ہے۔ یہ کتاب ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب کی تکمیل کے لیے کی گئیں زبردست کوششوں کی ایک دستاویزی شکل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A7JA.jpg

جناب ٹھاکر نے ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کو یاد کیا اور کہا کہ وہ عمدہ سیاست داں تھے جن کے نظریات، اعمال اور فلسفے نے ہمارے ملک و قوم کی بنیاد  رکھی جسے آج ہم جانتے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا، ’’امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی مساوات، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے وقف کردی۔ وہ حاشیے پر موجود اور سماجی طور پر دبے کچلے افراد کے ترجمان تھے۔ ان کی زندگی اور اثر و رسوخ جدید بھارت کی تعمیر میں زبردست طور پر اثرانداز ہوئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اولین وزیر قانون کی حیثیت سے، ڈاکٹر امبیڈکر نے امتیاز سے پاک ایک ایسے سماج کا تصور پیش کیا، جو حاشیے پر موجود افراد کو قومی دھارے میں لے کر آیا، جو ترقی کے پھل مساوی طور پر سب کو تقسیم کرتا ہے، تاہم آزادی کے بعد حکومتوں کی کوششیں ان نظریات کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ثابت ہوئیں۔ حکومت نے 2014 کے بعد سے ان ہی مقاصد کی حصولیابی کے لیے بغیر تھکے کام کیا ہے۔

حکومت کے بنیادی فلسفے کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ  سب سے پہلے ، حکومت سازی کے بعد، وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا کہ وہ خود کو دلتوں ، دبے کچلوں اور سماج کے محروم طبقات کے مفادات کے لیے وقف کریں گے۔تب سے لے کر، حکومت کے کام اور پالیسیاں انتودیہ کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔ خواہ میک ان انڈیا ہو، یا پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیمیں، یہ حکومت کی وہ پہل قدمیاں ہیں جن کا مقصد جدید بھارت کے خواب کو  اسی انداز میں پورا کرنا ہے جیسا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے تصور پیش کیا تھا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی کے اصول  ’بہوجن ہتائے، بہوجن سکھائے‘ (عوام کی خوشی کے لیے، عوامی فلاح کے لیے ) کو ہمیشہ وزیر اعظم مودی کے ترقیاتی ماڈل میں بنیادی حیثیت حاصل رہی ہے۔ تعلیم کے میدان میں، ملک نے آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایم، آئی آئی آئی ٹی اور دیگر تعلیمی  اداروں کی تعداد میں اضافہ ملاحظہ کیا ہے۔ امبیڈکر کی تصوریت، اور اپنے خود کے یکساں عقائد سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے تعلیمی شعبے کو تیزرفتاری کے ساتھ تغیر سے ہمکنار کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا، اور اس سلسلے میں پرائمری، اعلیٰ اور طبی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران 208 سے زائد طبی کالج کھولے گئے اور طبی نشستوں کی تعداد 78 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ سے زائد کی گئی، جو کہ ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ ہم ملک میں ڈاکٹروں  کی تعداد میں موجود خلاء کو بھی پرکرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور نادار ترین افراد کو اچھی طبی سہولتیں حاصل ہو رہی ہیں۔

وزیر موصوف نے ملک کے بنیادی ڈھانچے میں رونما ہوئی بہتری کو اجاگر کیا اور کہا کہ بجلی ملک کے دور دراز کونوں تک پہنچ چکی ہے، 45 کروڑ سے زائد بینک کھاتے کھولے گئے ہیں، بحران کے دور میں خواتین کے بینک کھاتوں میں 31 ہزار کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کام ہیں جو اس حکومت کی شناخت کرتے ہیں۔ جہاں ایک جانب بی ایچ آئی ایم (بھیم) نے ایک مضبوط ڈجیٹل ادائیگی نظام کے لیے مثال قائم کی، وہیں دوسری جانب ہم نے 11 کروڑ سے زائد بیت الخلاء اور 3 کروڑ سے زائد مکانات تعمیر کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027B3M.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ خواتین پر مرتکز اور خواتین کی قیادت والی ترقی کا وزیر اعظم مودی کا نظریہ اس حکومت کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ 12 کروڑ خواتین کو اُجووَلا یوجنا کے تحت گیس سلنڈر حاصل ہوں اور زچگی سے متعلق رخصتی 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کر دی جائیں۔

پسماندہ طبقات کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مدرا یوجنا نے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ برادریوں کے 34 کروڑ افراد کو 18 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کے ضمانت سے مبر ا قرض دلانے میں مددفراہم کی۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے 3.1 کروڑ افراد اُجووَلا یوجنا کے مستفیدین ہیں اور ان ہی برادریوں کے اراکین کے لیے 1.31 کروڑ پختہ مکانات فراہم کرائے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ، ’’درج فہرست ذاتوں کے نوجوانوں کی ترقی کے ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے، 2020 میں امبیڈکر سوشل اننوویشن اینڈ انکیوبیشن مشن (اے ایس آئی آئی ایم) شروع کیا گیا۔ پی ایم دکش یوجنا نے 2.27 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی تاکہ انہیں ہنرمند افرادی قوت میں شامل کیا جا سکے۔ امپلائز اسٹیٹ انشیورینس کی اجرت کی حد جو 2014 سے قبل محض 15000 روپئے کے بقدر تھی، اسے بڑھاکر 21000 روپئے کے بقدر کر دیا گیا ہے۔‘‘

بابا صاحب کو خراج عقیدت کے طور پر وزیر اعظم مودی کے زیر قیادت حکومت نے پنچ تیرتھ قائم کیا اور پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر بھی نصب کرائی۔

سابق صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووِند نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر امبیڈکر کی کثیر جہتی شخصیت کے بارے میں بات کی۔ آزاد بھارت کی تشکیل برسوں میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے، جناب کووِند نے کہا کہ بابا صاحب کے تعاون نے بینکنگ، آب پاشی، بجلی کے نظام، تعلیمی  نظام، مزدور انتظام کاری، محصول ساجھیداری نظام، وغیرہ سے متعلق پالیسیوں کو نئی شکل  دی۔

جناب کووِند نے وہ وقت یاد کیا جب  2010 میں گجرات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے گورَو یاترا منعقد کی تھی۔ ایک سجے ہوئے ہاتھی کی پیٹھ پر آئین ہند کی ایک بڑی کاپی رکھی ہوئی تھی، جبکہ وزیر اعلیٰ مودی خود لوگوں کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ آئین اور بابا صاحب امبیڈکر کے تئیں عزت و احترام کی اس سے بہتر مثال نہیں ملتی۔

ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب اور وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے، جناب کووِند نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی، جسے ملک بھر سے حاصل ہوئے دو لاکھ سے زائد خیالات و مشوروں کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور جو مادری زبان میں تعلیم فراہم کرتی ہے ، بابا صاحب کے نظریات سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیچیدہ قوانین کی کثرت کو ختم کرنے ، اور مزدوروں کے لیے آفاقی اکاؤنٹ نمبر  کے لیے چار مزدور ضوابط ڈاکٹر امبیڈکر کی تصوریت کا ہی نتیجہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036FRL.jpg

بھارت کے سابق چیف جسٹس  بالاکرشنن نے ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون کو یاد کیا اور انہیں بھارت کے عظیم مفکروں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے صنعت کاری، خواتین کی اختیارکاری، تعلیم اور بھارت کی جدید کاری کے بارے میں بابا صاحب کے نظریات کو یاد کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں ڈاکٹر امبیڈکر کے ذریعہ پیش کیے گئے بھارت کے خیال کی روح کو حقیقی شکل دی رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C1MS.jpg

 

تقریب سے قبل، جسٹس کے جی بالاکرشنن اور جناب انوراگ ٹھاکر نے سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کے ذریعہ منعقدہ آزادی کے امرت مہوتسو پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی حیات، تعلیمات اور تعاون پر مرتکز ایک سہ روزہ ڈجیٹل باہم اثر پذیر ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کو ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات اور حکومت کی ترقیاتی پہل قدمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے، نمائش ملاحظہ کرنے والوں کو زبردست تجربہ فراہم کرانے کے مقصدر سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ہولوکیوبس، ڈجیٹل انٹرایکٹیو پزلس، آر ایف آئی ڈی پر مبنی ڈجیٹل انٹرایکٹیو ڈسپلے، انٹرایکٹیو ٹچ والس اور فلپ بکس کے ڈسپلے جیسی چیزیں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TWWJ.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KZJU.jpg

 

’امبیڈکر اینڈ مودی: ریفارمرس آئیڈیاز پرفارمرس امپلی منٹیشن‘ نامی کتاب کے بارے میں

اس کتاب کو سرکردہ تنظیموں میں سے ایک بلیو کرافٹ ڈجیٹل فاؤنڈیشن ، جو کہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے منفرد خیالات کے بارے میں بیداری پیدا کرکے اور ان پر عمل درآمد کرکے بھارتی صلاحیت کو بروئےکار لاتی ہے اور بھارتی سماج کو بااختیار بناتی ہے، کے ذریعہ احتیاط اور مہارت کے ساتھ تالیف کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ راجیہ سبھا کے رکن الیا راجا (جو کہ مشہور موسیقار اور نغمہ نگار بھی ہیں) کے ذریعہ تحریر کیا گیا ہے۔ یہ پیش لفظ حکمت کی وسعت میں قابل قدر بصیرت پیش کرتا ہے جنہیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ بھارت کی ترقی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خواب سے ہم آہنگ ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ متعارف کرائی گئیں پالیسیوں اور اصلاحات کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے کاموں میں پایا جا سکتا ہے۔

امبیڈکر اور مودی کتاب، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے افکار اور کاموں پر مسلسل تحقیق میں ایک اہم اضافہ ہے اور یہ ملک کے پالیسی منظرنامہ میں ایک اہم شراکت دار ثابت ہوگی۔یہ کتاب آزاد ملک کے طور پر بھارت کے سفر میں ایک سنگ میل ہے اور یہ اس بات کا تجزیہ پیش کرتی ہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر جیسی شخصیات کا خواب آخر کار کیسے وزیر اعظم مودی کی بصیرت پر مبنی اور فعال قیادت کے تحت شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

یہ کتاب علمی نقطہ نظر سے ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی، ان کے کاموں اور حصولیابیوں پر گہرائی سےروشنی ڈالتی ہے اور امبیڈکر کے نظریات اور نئے ہندوستان کے ترقی کے سفر کے درمیان ایک ناقابل تردید ہم آہنگی پیش کرتی ہے۔

 

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10339


(Release ID: 1859919) Visitor Counter : 170