تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  قومی امداد باہمی کی پالیسی  کی دستاویز  کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے


وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ‘سہکار سے سمردھی ’ کے خیال کو شرمندہ ٔ تعبیر کرنے کے لئے  نئی قومی امداد باہمی  پالیسی بنائی جارہی ہے

امور داخلہ اور امدادباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ  نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پیکس (پی ا ے سی ایس )سے اوپر کے کوآپریٹو اداروں  کے لئے ایک مجموعی  نقطہ نظر قائم کرنے کے لئے جلد ہی ایک قومی امداد باہمی پالیسی تیار کی جائے گی

نئی قومی امداد باہمی پالیسی کا بنیادی مقصد ملک میں  کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانا، زمینی سطح  پر اس کی  پہنچ  کو مضبوط کرنا اور امداد باہمی پر مبنی اقتصادی ترقیاتی ماڈل  کو بہتر کرنا ہے

Posted On: 06 SEP 2022 11:25AM by PIB Delhi

امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  قومی امداد باہمی  پالیسی  کی دستاویز کا خاکہ تیار کرنے کے لئے آج ایک قومی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش  قیادت میں  ‘سہکار سے سمردھی ’ کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نئی قومی امداد باہمی پالیسی بنائی جارہی ہے۔سابق مرکزی وزیر جناب سریش  پربھاکر پربھو  کی صدارت میں   تشکیل کردہ  اس کمیٹی میں  ملک کے تمام حصوں سے 47 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں  کوآپریٹو شعبے کے ماہرین   ،  قومی / ریاستی / ضلع اور ابتدائی کوآپریٹو کمیٹیوں کے نمائندے ،  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے سکریٹری ( امدادباہمی ) اور  کوآپریٹو کمیٹیوں کے  رجسٹرار  اور مرکزی وزارتوں   / محکموں کے عہدے دار شامل ہیں۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت  شاہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پیکس  ( پی اے سی ایس )  سے اوپر کے  کوآپریٹو اداروں کے لئے  ایک مجموعی نقطہ نظر قائم کرنے کے لئے جلد  ہی ایک قومی  امداد باہمی پالیسی تیار کی جائے گی۔

موجودہ قومی  امداد باہمی  پالیسی ،  کوآپریٹو کمیٹیوں کی چوطرفہ ترقی اور انہیں  ضروری  مدد فراہم کرنے ، آمادہ کرنے اور  تعاون دینے کے مقصد سے سال  2002 میں  نافذ کی گئی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوآپریٹو  کمیٹیاں  ایک خودمختار ، خود کفیل اور جمہوری  طریقے سے  چلائے جارہے اداروں کے  طورپر کام کرسکیں  ، جو  اپنے ممبران کے تئیں  جوابدہ ہوں اور قومی اقتصادیات میں   اہم رول ادا کرسکیں ۔ آج ہندوستان میں   تقریباََ  8.5 لاکھ کوآپریٹو کمیٹیاں  ہیں جو تقریباََ 29  کروڑممبران کےساتھ ملک بھر میں  پھیلی ہوئی ہیں ۔ یہ کوآپریٹو کمیٹیاں   زرعی  پروسیسنگ  ، ڈیری  ، ماہی پروری  ، رہائش  ،بنائی ، قرض  اور مارکیٹنگ سمیت   مختلف سرگرمیوں میں مصروف  ہیں۔

نئی قومی  امداد باہمی پالیسی   کی دستاویز امداد باہمی کی وزارت  کو دئے گئے  اختیار  کو پورا کرنے کے نظریہ سے  تیار کی جارہی ہے۔ اس میں  دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ  ‘سہکار سے سمردھی ’  کے تصور کو  عملی جامہ پہنانا ، ملک میں  کوآپریٹو تحریک کو مضبوط  بنانا اور زمینی سطح  پر اس کی پہنچ کو مضبوط کرنا ،  امداد باہمی پر  مبنی اقتصادی ترقیاتی ماڈل کو بہترکرنا  اور کوآپریٹو سیکٹر کو اس کی صلاحیت  کو بروئے کار لانے میں  معاون  پالیسی  ، قانونی  اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنا ہے ۔ نئی  پالیسی ملک میں   امداد باہمی کی تحریک کو   مزید مضبوط  بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگی۔

*************

ش ح۔ق ت ۔رم

U-9931

 


(Release ID: 1857056) Visitor Counter : 162