وزارت خزانہ

ہندوستان کے بیرونی قرض22 -2021 پر اسٹیٹس رپورٹ کا 28 واں ایڈیشن جاری

Posted On: 05 SEP 2022 4:08PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور میں بیرونی قرض کے انتظامی یونٹ (ایڈی ایم یو) نے ہندوستان کے بیرونی قرض 22 -2021 سےمتعلق اسٹیٹس رپورٹ کا 28 واں ایڈیشن جاری کیا ہے۔

ہندوستان کا بیرونی قرض، مارچ 2021 کے آخر تک 573.7 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں، مارچ 2022 کے آخر تک 620.7 ارب امریکی ڈالر پر 8.2 فیصد بڑھ گیا۔ جب کہ اس میں سے 53.2 فیصد امریکی ڈالر میں تھا، ہندوستانی روپے کا قرض،جس کا 31.2 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا، دوسرا سب سے بڑا تھا۔

جی ڈی پی کے تناسب کے طور پر بیرونی قرضہ ایک سال پہلے 21.2 فیصد کے مقابلے مارچ 2022 کے آخر تک 19.9 فیصد تک گر گیا۔ بیرونی قرضوں کے تناسب کے طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر، مارچ 2022 کے آخر میں 97.8 فیصد پر ایک سال پہلے کے 100.6 فیصد کے مقابلے میں قدرے کم رہے۔

طویل مدتی قرض کا تخمینہ 499.1 ارب امریکی ڈالر کاہے، جو 80.4 فیصد کا سب سے بڑا حصہ ہے، جبکہ قلیل مدتی قرض، 121.7 ارب امریکی ڈالر، مجموعی قرض کا19.6فیصد ہے۔ قلیل مدتی تجارتی قرضہ، بنیادی طور پر تجارتی کریڈٹ (96 فیصد) مالیاتی درآمدات کی شکل میں تھا۔

تجارتی قرضے (سیبیز)، این آر آئیز کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے تجارتی قرضے اور کثیر جہتی قرضے مل کر مجموعی بیرونی قرضوں کا 90 فیصد بنتے ہیں۔ جب کہ مارچ 2021 کے آخر اور مارچ 2022 کے آخر میں این آر آئی ڈیپازٹس میں معمولی اضافہ ہوا، دوسری طرف سیبیز، قلیل مدتی تجارتی کریڈٹ اور کثیر جہتی قرضے، اسی مدت کے دوران، پھیل گئے۔ سیبیز میں اضافہ، قلیل مدتی تجارتی کریڈٹ اور کثیر جہتی قرضوں کا ایک ساتھ اضافہ، این آر آئی ڈیپازٹس میں ہونے والی کمی سے نمایاں طور پر بڑا تھا۔

مارچ 2022 کے آخر تک، خودمختار بیرونی قرضے (ایس ای ڈی) کی رقم 130.7 ارب امریکی ڈالر تھی، جو ایک سال پہلے کی سطح کے مقابلے میں 17.1 فیصد زیادہ ہے، جو 22 -2021 کے دوران آئی ایم ایف کی طرف سے ایس ڈی آرز کی اضافی مختص کی عکاسی کرتا ہے۔ مارچ 2021 کے آخر تک ڈی آرز میں اضافہ ہو کر یہ 5.5 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 22.9 ارب امریکی ڈالر ہو گئے۔ دوسری طرف جی-سیک کی ایف پی آئی ہولڈنگ، ایک سال پہلے 20.4 ارب امریکی ڈالر سے کم ہو کر 19.5ارب امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

غیر خودمختار بیرونی قرض، جس کا تخمینہ مارچ 2022 کے آخر تک 490.0 ارب امریکی ڈالر کاتھا، اس میں ایک سال پہلے کی سطح کے مقابلے میں 6.1 فیصد کااضافہ ہوا۔ سیبیز، این آر آئی ڈپازٹس، اور قلیل مدتی تجارتی کریڈٹ، 22 -2021 کے دوران درآمدات میں اضافہ کے باعث ،غیر خودمختار قرضوں کا تقریباً 95 فیصد ہو گیاہے۔

قرض کی خدمت کا تناسب 22 -2021 کے دوران 8.2 فیصد سے 2020-21 کے دوران گر کر 5.2 فیصد پر آگیا جس کی وجہ موجودہ رسیدوں میں تیزی اور قرض کی خدمت کی ادائیگیوں میں کمی آئی ہے۔ مارچ 2022 کے آخر تک بیرونی قرضوں کے مجموعہ سے پیدا ہونے والی قرض کی خدمت کی ادائیگی کی ذمہ داریاں، آنے والے سالوں میں نیچے کی طرف جانے کا امکان ہے۔

کراس کنٹری تناظر میں، ہندوستان کا بیرونی قرضہ معمولی ہے، جو عالمی سطح پر 23ویں پوزیشن پر ہے۔ مختلف قرضوں کے خطرے کے اشارے کے لحاظ سے، ہندوستان کی پائیداری کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک (ایل ایم آئی سیز) سے بحیثیت گروپ اور ان میں سے بہت سے انفرادی طور پر بہتر تھی۔

اسٹیٹس رپورٹ تک رسائی کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

https://dea.gov.in/sites/default/files/India%27s%20External%20Debt%20-%20A%20Status%20Report%202021-22.pdf

*****

U.No.9901

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1856881) Visitor Counter : 1138