خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت پانچواں راشٹریہ پوشن ماہ۔2022 منائے گی


گرام پنچایتوں کو پوشن ماہ منانےکی تحریک دی جائے گی جس کے تحت’’خواتین اور صحت‘‘ ’’بچہ اور تعلیم ‘‘- تعلیم یافتہ خاتون، تعلیم یافتہ بچہ ، صحت مند بھارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی

راشٹریہ پوشن ماہ کے تحت ملک بھر میں اینمیا یعنی خون کی کمی کے بارے میں کیمپوں ، آموزش کے لئے ملک کے اندر بنے دیسی کھلونوں کے فروغ ، آنگن واڑیوں میں بارش کے پانی کو محفوظ بناکر اسے بروئے کار لانے اور ترقی کو فروغ دینے سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا

اس ماہ کے دوران روایتی کھانوں کو مقامی تہواروں کے ساتھ مربوط کیا جائےگا

Posted On: 31 AUG 2022 10:17PM by PIB Delhi

پوشن ابھیان ،حکومت ہند کا ایک اہم پروگرام ہے۔ تاکہ 6 سال تک کے عمر کے بچوں ، حاملہ خواتین ،اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے تغذیہ بخش خوراک کو بہتر بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے گئے پوشن ابھیان (جامع تغذیہ بخش خوراک کے لئے وزیر اعظم کی سرپرست اسکیم) کا مقصد سوئے تغذیہ کی چنوتیوں سے مشن موڈ میں نمٹنا ہے۔ پوشن ابھیان کے مقاصد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، مشن پوشن دوئم (سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم) کا تغذیہ بخش خوراک کے لئے مربوط معاونت کے پروگرام کے طور پر آغاز کیا گیا تھا تاکہ تغذیہ بخش خوراک کی مقدار ،فراہمی،رسائی اور نتائج کو مستحکم بنایا جاسکے اور اس کے تحت ایسے طور طریقے اختیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو صحت ، خیروعافیت اور بیماریوں کے خلاف سوئے تغذیہ کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت یکم ستمبر سے30 ستمبر 2022 تک پانچواں راشٹریہ پوشن ماہ  2022 منارہی ہے۔ اس سال راشٹریہ پوشن ماہ کا مقصد پوشن پنچایتوں کے طور پر گرام پنچایتوں کے ذریعہ پوشن ماہ کے لئے تحریک فراہم کرنا ہے جس کے تحت ’’خواتین اور صحت‘‘اور’’بچہ اور تعلیم‘‘ پر خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ایک ماہ طویل اس تقریب کے دوران زمینی سطح پر تغذیہ بخش خوراک کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے پورے ملک میں زبردست سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن کے دوران حساس بنانے کی مہم ، رابطہ کاری سے متعلق پروگرام ، نشاندہی سے متعلق مہم اور حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں،6 سال سے کم عمر کے بچوں اور نو خیز لڑکیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیمپوں اور میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تاکہ ’’سوستھ بھارت‘‘ کے ویژن کو حقیقت کی شکل دی جاسکے۔

مقامی عہدیدار اور کارکنان ، متعلقہ ضلع پنچایتی راج عہدیداروں اور سی ڈی پی ڈیز کی رہنمائی میں پنچایتوں کی سطح پر بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے ۔ پوشن پنچایت کمیٹیاں ،زمینی سطح کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیو)- اے ڈبلیو ڈبلیو،آشاؤں ، اے این ایم کے ساتھ مل کر کام کریں گی ۔ تاکہ مسائل کو حل کرنے میں مدد کی جاسکے اور آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سیز) گاؤوں کے صحت اور تغذیہ بخش خوراک کے دن (وی ایچ این ڈیز) اور دیگر متعلقہ پلیٹ فارموں کے ذریعہ خدمات کی فراہمی کی جاسکے۔اس کا مقصد سبھی حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں،6 سال تک کی عمر کے بچوں اور نوخیز لڑکیوں کو بچوں کی بہبود سے متعلق بنیادی مربوط خدمات فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آنگن واڑی خدمات اور اچھی صحت سے متعلق طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مہمیں بھی منعقد کی جائیں گی اور آنگن واڑی خدمات کے دائرے میں مزید مستفیدین کو شامل کرنے کی غرض سے ترقی کی پیمائش سے متعلق مہمیں بھی منعقد کی جائیں گی۔ ریاستیں اے ڈبلیو ڈبلیو ، اے ڈبلیو ایچ ، آشا،ضلع کے کارکنان اور ایجنسیوں جیسے لائنز کلب،روٹیری کلب وغیرہ کی مدد کے ساتھ ’’سوستھ بالک اسپردھا‘‘ کے تحت ترقی کی پیمائش کے سلسلے میں مہم کا انعقاد کریں گی۔نوخیز لڑکیوں میں خون کی کمی کی جانچ کی غرض سے آنگن واڑی مراکز پر ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز(اے ڈبلیو سیز) کے مقام پر یا اس کے پاس پوشن واٹیکاؤں یا تغذیہ بخش خوراک کے باغ لگانے کی غرض سے زمین کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

آنگن واڑی مراکز پر خواتین میں بارش پانی کا ذخیرہ کرکے اسے بروئے کار لانے کی اہمیت اور صحت مندماں اور صحت مند بچے کے لئے قبائلی علاقوں میں روایتی خوراک پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

ریاستی سطح کی سرگرمیوں کے تحت روایتی تغذیہ بخش خوراک پکانے کی ترکیبوں کے بارے میں ’’امّا ں کی روسوئی‘‘ یا ’’نانی یا دادی کا باورچی خانوں‘‘ کا بھی انعقد کیا جائے گا۔ اس ماہ کے دوران روایتی کھانوں کو مقامی تہواروں کے ساتھ منسلک کرنے کی غرض سے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔

آنگن واڑی مراکز میں آموزش کے لئے ملک میں ہی تیار کئے گئے اور مقامی کھلونوں کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے قومی سطح کے  کھلونے تیار کرنے سے متعلق ورک شاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکموں میں آنگن واڑی کارکنان اور معاونین کے ذریعہ اور آشا، اے این ایم ، صحت کے بنیادی مراکز ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے ذریعہ صحت اور خاندانی بہبود کے مراکز میں ، اسکولوں، پنچایتی راج محکموں کے ذڑیعہ اسکول تعلیم اور خواندگی اور خود اپنی مدد کرنے والے گروپوں وغیرہ کے ذریعہ پنچایتوں اور دیہی ترقی کے محکموں کے ذریعہ مختلف النوع موضوعاتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اور جامع تغذیہ بخشی خوراک کی اہمیت کے بارے میں پیغامات کی تشہیرکی جائے گی۔ تاکہ خواتین اور بچوں کے لئے ایک زیادہ صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

’’راشٹریہ پوشن ماہ‘‘ ایک پلیٹ فارم کے طور پر خدمت فراہم کرتا ہے تاکہ تغذیہ بخش خوراک اور اچھی صحت کے بارے میں تبادلہ خیال اور بحث و مباحثہ پر توجہ مرکوز کی جاسکے پانچویں راشٹریہ پوشن ماہ کا مقصد جن آندولن کو جن بھاگیداری میں تبدیل کرنا ہے تاکہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سپوشت بھارت‘‘ کے ویژن کو پورا کیا جاسکے۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.9754



(Release ID: 1855995) Visitor Counter : 157