امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2022 11:56AM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت صارفین کے امور کے محکمے کو قانونی نظام وزن وپیمائش (پیک کی گئی اشیاء) ضوابط 2011سے ڈھیلے یا کھلے فروخت ہونے والے ملبوسات یا ہوزری کو چھوٹ دینے کے لیے مختلف نمائندگی موصول ہوئی ہے۔ لہذاصارفین کے امور کے محکمے نے قانونی نظام وزن وپیمائش (پیک کی گئی اشیاء) (تیسری ترمیم) ضوابط ، 2022 کے تحت ملبوسات یا ہوزری کی صنعت کو ڈھیلے یا کھلے میں ملبوسات یا ہوزری کی اشیاء فروخت کرنے سے، کاروبار کرنے میں آسانی اور ضابطوں کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے، درج ذیل اعلانات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے:
(i) شے کا عام/عام نام
(ii) پیکج میں اشیاء کی خالص مقدار۔ معیار میں، ڈبلیو یا ایم یا نمبر کی اکائی۔
(iii) یونٹ کی فروخت کی قیمت
(iv) تیاری یا پری پیکنگ یا درآمد کا مہینہ اور سال
(v) تاریخ، مہینہ اور سال کے لحاظ سے اس سے پہلے یا استعمال کے لیے بہترین-وقت پر انسانی استعمال کے لئے غیرمناسب ہوجانے والی اشیاء کی صورت میں
(vi) کنزیومر کیئر کا نام اور پتہ
اب صارفین سے متعلقہ صرف درج ذیل معلومات دی جانی ہیں یعنی:
- درآمدشدہ اشیاء کی صورت میں مینوفیکچرر /مارکیٹنگ کرنے والے /برانڈکے مالک اور مینوفیکچرنک کے اصل ملک کے ساتھ درآمدکاروں کا نام اورپتہ
(ii) کنزیومرکیئرکی ای میل آئی ڈی اور فون نمبر،
(iii) بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے سائز کے اشارے کے ساتھ سائز جیسے S, M, L, XL, XXL اور XXXL کے ساتھ سینٹی میٹر یا میٹر کے لحاظ سے میٹرک اشارے میں تفصیلات اور
(iv) زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آرپی )۔
محکمہ برائے امور صارفین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن صارفین کے لیے متعلقہ معلومات کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے مفاد پر سمجھوتہ کیے بغیر صنعتوں پر ضابطوں کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ہے۔
**********
(ش ح ۔م ع ۔ ع آ)
U -9516