امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے خوردنی تیل پیدا کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ بغیر درجہ حرارت کے حجم میں خالص مقدار کا اعلان کریں اور وزن میں بھی اسی کا اعلان کریں


مینوفیکچروں، پیکروں   اور درآمد کاروں کو  مشوری دیا گیا ہے کہ  وہ 15 جنوری 2023  تک  جاری کی گئی ہدایات کے 6 مہینوں کی مدت کے اندر اپنے لیبلنگ کے عمل کی اصلاح کرلیں

Posted On: 25 AUG 2022 11:55AM by PIB Delhi

مرکز نے خوردنی تیل کے مینوفیکچررز/ پیکرز/ درآمد کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ خوردنی تیل وغیرہ پر خالص مقدار کا اعلان بغیر درجہ حرارت کے حجم میں کریں اور وزن میں بھی اسی کا اعلان کریں۔ انہیں صارفین کے امور کے محکمے کی طرف سے یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مصنوعات کے وزن کے ساتھ درجہ حرارت کا ذکر کیے بغیر حجم کی اکائیوں میں خالص مقدار کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر یعنی 15 جنوری 2023 تک اپنی لیبلنگ کو درست کر لیں۔

لیگل میٹرولوجی (پیک شدہ اشیاء) قواعد 2011 کے تحت صارفین کے مفاد میں تمام پہلے پیک شدہ  اشیاء پر دیگر اعلانات کے علاوہ وزن کی معیاری اکائیوں یا پیمائش کے لحاظ سے خالص مقدار کا اعلان کرنا لازمی ہے۔

قواعد کے تحت کی گئی دفعات کے مطابق خوردنی تیل، ونسپتی گھی وغیرہ کی خالص مقدار کو وزن یا حجم میں ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اور اگر حجم میں اعلان کیا جائے تو لازمی طور پر اجناس کے مساوی وزن کا اعلان کیا جانا چاہیے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ صنعتیں حجم میں خالص مقدار کا اعلان کرتے ہوئے درجہ حرارت کا تیزی سے ذکر کر رہی ہیں۔

مینوفیکچررز/ پیکرز/ درآمد کنندگان خوردنی تیل وغیرہ کی خالص مقدار حجم میں پیکنگ کے وقت درجہ حرارت کے ساتھ مواد کی اکائیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ کچھ مینوفیکچررز درجہ حرارت کو 600سیلسیس تک دکھا رہے تھے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ حجم کے لحاظ سے خوردنی تیل، ونسپتی گھی وغیرہ کی خالص مقدار کا اس طرح کا اعلان حجم کے ساتھ مختلف درجہ حرارت پر (مثلاً ایک  لیٹر) حجم کو طے کرتا ہے، جو مختلف ہوتا ہے، جب پیکیجنگ میں زیادہ درجہ حرارت کا ذکر ہوتا ہے۔ سویابین خوردنی تیل کا وزن مختلف درجہ حرارت پر حجم ایک لیٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ہو سکتا ہے، جو  حسب ذیل:

نمبر شمار

 درجہ حرارت

 وزن (گرام میں)

1

210C

919.1

2

300C

913.0

3

400C

906.2

4

500C

899.4

5

600C

892.6

اس لیے خوردنی تیل کا وزن مختلف درجہ حرارت پر مختلف ہوتا ہے۔ لہذا، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صارف کو خریداری کے وقت پیکج میں صحیح مقدار ملے، خوردنی تیل کے مینوفیکچررز/پیکرز/درآمد کنندگان وغیرہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ مصنوعات کو درجہ حرارت کا ذکر کیے بغیر پیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ  حجم میں  پیکج پر  اعلان شدہ  مقدار اور مواد  درست ہونے چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

(25-08-2022)

U-9517



(Release ID: 1854312) Visitor Counter : 145