وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 25 اگست کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فینالے سے خطاب کریں گے
گرانڈ فینالے میں 75 مراکز پر 15000 سے زیادہ طلباء حصہ لیں گے
اس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن نے نوجوانوں کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنے میں اہم رول نبھایا ہے
Posted On:
23 AUG 2022 4:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو رات آٹھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فینالے سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم مسلسل ملک میں، خاص کر نوجوانوں میں اختراعی جذبے کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی مقصد کے مد نظر، اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن (ایس آئی ایچ) کی شروعات سال 2017 میں کی گئی تھی۔ ایس آئی ایچ طلباء کو معاشرہ، تنظیموں اور حکومت کے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ایک ملک گیر پہل ہے۔ اس پہل کا مقصد طلباء کے درمیان مصنوعات سے متعلق اختراعات، مسائل کے حل اور لیک سے ہٹ کر سوچنے کا ماحول تیار کرنا ہے۔
ایس آئی ایچ کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایس آئی ایچ کے لیے رجسٹرڈ ٹیموں کی تعداد پہلے مرحلہ میں تقریباً 7500 سے چار گنا بڑھ کر فی الحال چل رہے پانچویں مرحلہ میں تقریباً 29600 ہو گئی ہے۔ اس سال ایس آئی ایچ 2022 کے گرانڈ فنالے میں حصہ لینے کے لیے 15000 سے زیادہ طلباء اور اساتذہ 75 نوڈل مراکز پر پہنچ رہے ہیں۔ اس فینالے میں 2900 سے زیادہ اسکولوں اور 2200 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء 53 مرکزی وزارتوں کے ذریعے پیش کیے گئے 476 مسائل کے حل تلاش کریں گے۔ ان میں مندر میں کندہ تحریروں اور دیوناگری رسم الخط میں ان کے ترجمے کے آپٹیکل کیرکٹر ریکگنی شن (او سی آر)، جلد خراب ہونے والی غذائی اشیاء کے کولڈ سپلائی چین میں آئی او ٹی پر مبنی جوکھم کی نگرانی کے نظام، کسی علاقے کے ہائی ریزولیوشن والے 3ڈی ماڈل، قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کی حالت وغیرہ سے جڑے مسائل شامل ہیں۔
اس سال، اسکولی طلباء میں اختراع کا ماحول تیار کرنے اور اسکول کی سطح پر مسائل کے حل کا نظریہ تیار کرنے کے مقصد سے ایک تجربہ کے طور پر اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن جونیئر کی شروعات بھی کی گئی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9437
(Release ID: 1853935)
Visitor Counter : 166
Read this release in:
Bengali
,
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada