امور داخلہ کی وزارت
راشٹریہ پرسکار پورٹل کا آغاز کیا گیا، مختلف ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں مطلوب
Posted On:
22 AUG 2022 12:28PM by PIB Delhi
حکومت نے راشٹریہ پرسکار کا ایک مشترکہ پورٹل(https://awards.gov.in ) تیار کیا ہے تاکہ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں /محکموں/ایجنسیوں کے ذریعہ تفویض کئےجانے والے سبھی ایوارڈس کو ایک پلیٹ فارم کے تحت یکجا کیا جائے۔ جس سے کہ شفافیت اور عوامی ساجھیداری (جن بھاگیداری) کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس پورٹل کی بدولت ہر شہری یا تنظیم کو یہ سہولت فراہم ہوگی کہ وہ حکومت ہند کے ذریعہ دیئے جانے والے مختلف ایوارڈس کے لئے افراد اور تنظیموں کو نامزدکرسکیں گے۔
سردست درج ذیل ایوارڈس کے لئے نامزدگیاں /سفارشات مطلوب ہیں:
- پدم ایوارڈس ۔-آخری تاریخ 15ستمبر 2022 ہے
- جنگل بانی میں عمدگی کےلئے قومی ایوارڈ- 2022 ، آخری تاریخ 30 ستمبر 2022
- نیشنل گوپال رتن ایوارڈ 2022-آخری تاریخ ہے 15 ستمبر 2022
- پانی سے متعلق قوامی ایوارڈ2022- آخری تاریخ ہے 15 ستمبر 2022
- بزرگ شہریوں کے لئے قومی ایوارڈ- وایو شریشٹھ سمان 2022- 29 اگست 2022
- انفرادی طور پر عمدگی کے لئے قومی ایوارڈ2021، آخری تاریخ ہے28 اگست 2022
- انفرادی طور پر عمدگی کے لئے قومی ایوارڈ 2022 ،-آخری تاریخ ہے28 اگست2022
- معذوری سے متاثر ہ افراد کو بااختیار بنانے کے کام میں سرگرم اداروں کے لئے قومی ایوارڈس 2021- آخری تاریخ ہے 28 اگست 2022
- معذوری سے متاثر ہ افراد کو بااختیار بنانے کے کام میں سرگرم اداروں کے لئے قومی ایوارڈس 2022- آخری تاریخ ہے 28 اگست 2022
- نیشنل سی ایس آر ایوارڈس 2022 ،- آخری تاریخ ہے 31 /اگست 2022
- ناری شکتی پرسکار 2023.- آخری تاریخ ہے -31 اکتوبر 2022
- قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق سبھاش چندر بوس پرسکار 2023- آخری تاریخ ہے 31 اگست 2022
- شراب کی لت اور نشہ آور اشیا کے استعمال کی لعنت سےروک تھام کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دینے کے لئے قومی ایوارڈس -2022 ، آخری تاریخ ہے 29 اگست 2022
- جیون رکشا پدک – آخری تاریخ ہے – 30 ستمبر 2022
نوٹ : مزید تفصیلات اور نامزدگیاں پیش کرنے کی غرض سےبرائے مہربانی راشٹریہ پروسکار پورٹل (https://awards.gov.in ). پر ملاحظہ کریں۔
ش ح۔ ع م ۔ ج
UNO-9385
(Release ID: 1853565)
Visitor Counter : 198