وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ملک کے 76ویں یو م آزادی پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 15 AUG 2022 9:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کے لئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آسٹریلیائی وزیر اعظم کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’وزیر اعظم اینتھونی البنیز ،یوم آزادی پر نیک خواہشات کے اظہار کے لئے آپ کا شکریہ ،ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ رشتے وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں اور ان سے ہمارے عوام کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچا ہے۔‘‘

مالدیپ کے صدر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’صدر ابوصالح ، ہمارے یوم آزادی پر نیک خواہشات کے اظہار کے لئے آپ کا شکرگزار ہوں ،ساتھ ہی آپ کے ان گرم جوشانہ الفاظ کے لئے بھی جو آپ نے بھارت ،مالدیپ کے عظیم دوستانہ رشتوں کے لئے ادا کئے ہیں اور جن کی میں کھلے دل سے تائید کرتا ہوں ۔‘‘

فرانسیسی صدر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’صدر محترم ایمینول میکرون ،یوم آزادی کے موقع پر آپ کے تہنیتی پیغام سے میں متاثر ہوا ہوں۔ہندوستان فرانس کے ساتھ اپنے نزدیکی رشتوں کی بہت قدر کرتا ہے،ہماری دو طرفہ شراکت داری عالمی بہتری کے لئے ہے۔‘‘

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

’’میں بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ کا یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے کےلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔تمام ہندوستانی بھوٹان کے ساتھ ہمارے خصوصی رشتوں کو بہت عزیز رکھتے ہیں جو کہ ہمارا ایک نزدیکی ہمسایہ ملک اور ایک قابل قدر دوست ہے۔‘‘

ڈومینکا کی دولت مشترکہ کے وزیر اعظم کے ایک ٹوئیٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’وزیر اعظم روز ویلٹ اسکیریٹ ہمارے یوم آزادی پرتہنیت پیش کرنے کے لئے آپ کا شکریہ ۔دعا ہے کہ آنے والے برسوں میں ہندوستان اور ڈومینکا کی دولت مشترکہ کے درمیان دو طرفہ رشتے مزید مضبوط ہوں ۔ ‘‘

ماریشش کے وزیر اعظم کے ٹوئیٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا :

’’وزیر اعظم پرویند کمار جگناتھ ، یوم آزادی پر آپ کے نیک خواہشات کے اظہار نےمجھے عزت بخشی ہے ۔ہندوستان اور ماریشش  کے مابین بہت گہرے ثقافتی رشتے ہیں ۔ہمارے دونوں ممالک ،ہمارے شہریوں کے باہمی مفاد کے لئے بہت سارے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔ ‘‘

وزیرا عظم نے ،مدغاسکر  کے صدر کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں کہا :

’’صدر مملکت اینڈری راجوئیلینا ،ہمارے یوم آزادی پر آپ کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ایک بھروسے مند شراکت دار کے طور پر دونوں ممالک کے عوام کی بہبود کے لئے ہندوستان ہمیشہ مدغاسکر کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔‘‘

نیپال کے وزیر اعظم کے ٹوئیٹ پر اپنے تاثرات کے اظہار میں وزیر اعظم نے کہا :

’’وزیر اعظم شیربہادر دیوبا ،نیک خواہشات کے لئے آپ کا شکریہ ۔دعا ہے کہ آنے والے برسوں میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات پروان چڑھتے رہیں۔‘‘

 

***********

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.9176



(Release ID: 1852172) Visitor Counter : 138