کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے یووائی-یو) – ’’سب کے لیے مکان‘‘ مشن کو 31 دسمبر 2024 تک جاری رکھنے کی منظوری دی


حکومت ہند نے مکانات کی تکمیل کی خاطر مزید وقت دینے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی درخواست کو قبول کر لیا ہے

اسکیم کے تحت 122.69 لاکھ منظور شدہ مکانات کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے

Posted On: 10 AUG 2022 9:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی-یو)  کو 31 دسمبر 2024 تک جاری رکھنے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں 31 مارچ 2022 تک پہلے سے منظور شدہ 122.69 لاکھ مکانات کی تکمیل کے لیے مالی امداد فراہم کی جانی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا-اربن:سب کے لیے مکان حکومت ہند کی طرف سے نافذ کیے جانے والے بڑے فلیگ شپ پروگراموں میں سے ایک ہے جو ریاستوں/مرکزکے زیرانتطام علاقوں/مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ملک کے شہری علاقوں میں تمام اہل مستفیدین کو ہرقسم کے موسم کیلئے پکے مکانات فراہم کرتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 2011 کی مردم شماری کے مطابق تمام نوٹیفائی کئے گئے بلدیات اور بعد میں نوٹیفائی کیے گئے قصبوں کےعلاوہ نوٹیفائی کئے گئے منصوبہ بندی/ترقیاتی علاقوں سمیت ملک کے پورے شہری علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کو چار عمودی طریقوں سے لاگو کیا جا رہا ہے: بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن/ اینہانسمنٹ (بی ایل سی) ، شراکت میں سستی رہائش (اے ایچ پی) ، ان سیتو سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) اور قرض سے منسلک رعایتی اسکیم (سی ایل ایس ایس)۔ جب کہ حکومت ہند مالی امداد فراہم کرتی ہے، ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے مستفیدین کے انتخاب سمیت اس اسکیم کو نافذ کرتی ہیں۔

2004 سے 2014 کے دوران شہری ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 8.04 لاکھ مکانات مکمل کیے گئے۔ مودی حکومت کے تحت، تمام اہل شہری باشندوں کو سیچوریشن موڈ میں مکانات فراہم کرنے کے معاملے کو توجہ میں لایا گیا اور پی ایم اے وائی-اربن کی اسکیم کا تصور کیا گیا۔ سال 2017 میں مکانات کی اصل متوقع مانگ 100 لاکھ مکانات تھی۔ اس اصل متوقع مانگ کے خلاف کل 102 لاکھ مکانات مکمل ہو چکے ہیں یا زیر تعمیر ہیں۔ نیز ان میں سے 62 لاکھ مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منظور کیے گئے 123 لاکھ مکانات میں سے 40 لاکھ مکانات کے لیے پچھلے 2 سالوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے تجاویز تاخیر سے پیش کی گئیں۔ جنہیں مکمل کرنے کے لیے مزید دو سال درکار ہیں۔ لہذا، ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کے مطابق، مرکزی کابینہ نے پردھان منتری اربن ہاؤسنگ اسکیم کے نفاذ کی مدت میں توسیع کردی ہے اور اب اس اسکیم کو 31 دسمبر 2024 تک نافذ کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے لیے 2015 سے اب تک 2.03 لاکھ کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جو 2004 اور 2014 کے درمیان مرکز کی طرف سے فراہم کردہ 20,000 کروڑ روپے سے کافی زیادہ ہے۔ مرکزی حکومت نے 31 مارچ 2022 تک 1,18,020.46 کروڑ روپے کی مرکزی امداد/سبسڈی تقسیم کی ہے اور 31 دسمبر 2024 تک 85,406 کروڑ روپے کی امداد/سبسڈی تقسیم کی جائے گی۔

یہ اسکیم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی درخواستوں کی بنیاد پر 31 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی، اس طرح بی ایل سی، اے ایچ پی اور آئی ایس ایس آر جیسے مختلف اقدامات کے تحت پہلے سے منظور شدہ مکانات کی تعمیر کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

*****

 

U.No.8998

(ش ح – ع ح -)

 


(Release ID: 1850752) Visitor Counter : 270