وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر روہت ٹوکس کو مبارکباد دی

Posted On: 07 AUG 2022 8:23AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم سی ڈبلیو جی 2022 میں مردوں کے 67 کلوگرام زمرے کے باکسنگ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی باکسر روہت ٹوکس کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

 

”روہت ٹوکس کے کارنامے سے خوش ہوں۔ میں باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی محنت اور ثابت قدمی نے بہت اچھے نتائج دیے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ آنے والے وقت میں اور بھی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ #Cheer4India

 

                                        **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

07-08-2022

U: 8809


(Release ID: 1849367)