وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے برمنگھم میں کھیلے جارہے دولت مشترکہ گیمز 2022 کے دوران طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر جیریمی لال رِنُنگا کو مباکباد پیش کی

Posted On: 31 JUL 2022 5:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم میں کھیلے جا رہے دولت مشترکہ گیمز 2022 کے دوران طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر جیریمی لال رِنُنگا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ہماری یووا شکتی تاریخ رقم کر رہی ہے! @raltejeremy  جیریمی لال رِنُنگا کو مبارکباد، جنہوں نے اپنے اولین کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے اور ساتھ ہی سی ڈبلیو جی میں ایک غیر معمولی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نوعمری میں ہی وہ زبردست فخر اور عظمت کا باعث ثابت ہوئے ہیں۔ مستقبل کی ان کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8443


(Release ID: 1846780) Visitor Counter : 130