کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے بی ایس این ایل کے احیاء کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی

Posted On: 27 JUL 2022 5:16PM by PIB Delhi

 

ٹیلی مواصلات  ایک اسٹریٹجک شعبہ ہے۔ ٹیلی مواصلات کے بازار میں  بی ایس این ایل  بازار میں توازن کا کام کرتا ہے ۔  بی ایس این ایل دیہی علاقوں میں ٹیلی مواصلات  کی خدمات کی توسیع، گھریلو ٹیکنالوجی کی ترقی اور آفات کے دوران راحت  میں اہم رول  ادا کرتا ہے۔

بی ایس این ایل کو مالی  اعتبار سے  قابل عمل بنانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج 1.64 لاکھ کروڑ روپے کے  بی ایس این ایل  کے احیا کے پیکیج کو منظوری دی۔

کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ احیا کی تدابیر کے توسط سے  بھارت براڈ بینڈ نگم لمیٹڈ (بی بی این ایل) کا بی ایس این ایل میں انضمام کرکے بی ایس این ایل خدمات کی تجدید ، اسپیکٹرم  الاٹمنٹ ، اس کی بیلنس شیٹ کو ڈی اسٹریس کرنا اور اس کے فائبر نیٹ ورک کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

بی ایس این ایل خدمات  کی تجدید:

  1. اسپیکٹرم کا انتظامی الاٹمنٹ: موجودہ خدمات  میں بہتری اور4 جی خدمات فراہم کرنے کے لیے، بی ایس این ایل کو ایکویٹی سرمایہ کاری کے ذریعے 44,993 کروڑ کی لاگت 1800/900 میگاہرٹس بینڈ میں اسپیکٹرم کا انتظامی  الاٹمنٹ کیاجائے گی۔ اس سپیکٹرم کے ذریعے، بی ایس این ایل بازار میں مسابقت کر کرنے اور دیہی علاقوں سمیت اپنے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کرکے ہائی اسپیڈ ڈیٹا فراہم کرنے کا اہل ہوگا۔
  2. کیپیکس کے لیے مالی مدد: گھریلو ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، بی ایس اینل ایل  آتم نربھر 4 جی  ٹیکنالوجی اسٹیک لگانے کی سمت میں گامزن ہے۔ اگلے 4 برسوں کے لیے ممکنہ سرمایہ جاتی اخراجات  کو پورا کرنے کے لیے، حکومت 22,471 کروڑ کیپیکس فنڈ  دے  گی۔ آتم نربھر 4 جی اسٹیک کو فروغ دینے اور لگانے سے اہم  تقویت ملے گی۔
  3. دیہی وائر لائن آپریشنز کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ: تجارتی غیروائبلٹی کے باوجود، بی ایس این ایل  حکومت کے سماجی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے دیہی/ دور دراز علاقوں میں وائر لائن خدمات فراہم کر رہا ہے۔ حکومت 15-2014 سے 20-2019 کے دوران کیے گئے تجارتی طور پر ناقابل عمل دیہی وائر لائن آپریشنز کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ​​کے طور پر  بی ایس این ایل  کو 13,789 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔
  4. مجاز سرمایہ میں اضافہ:  اے جی آر واجبات کی تصفیہ، کیپیکس کے پرویژن اور اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ کے عوض بی ایس این ایل مجاز سرمایہ کو40,000 کروڑ سے بڑھا کر1,50,000 کروڑ کیا جائے گا۔

بی۔ بی ایس این ایل کی بیلنس شیٹ کو ڈی- اسٹریس کرنا:

5. قرض کی تشکیل نو: حکومت ان پی ایس یوز کو طویل مدتی قرض لینے کے لیے ساورین  گارنٹی دے گی جو  40,399 کروڑ کی رقم کے  لئے طویل مدتی بانڈ لینے میں مددگار ہوں گے۔ اس سے موجودہ قرض کی تشکیل نو اور بیلنس شیٹ کو ڈی اسٹریس کرنے میں مدد ملے گی۔

6. اے جی آر واجبات کے لیے مالی امداد: بیلنس شیٹ کو بہتر بنانے کے لیے، بی ایس این ایل کی 33,404 کروڑ کی اے جی آر بقایہ رقم کو ایکویٹی میں تبدیل کر کے ادا کیا جائے گا۔ اے جی آر /جی ایس ٹی  بقایہ   کے تصفیہ کے لیے حکومت بی ایس این ایل کو فنڈز فراہم کرے گی۔

7. پریفرنس شیئر کو دوبارہ جاری  کرنا: بی ایس این ایل حکومت کو 7,500 کروڑ کے پریفرنس شیئر دوبارہ جاری کرے گا۔

سی۔ بی ایس این ایل فائبر نیٹ ورک  میں اضافہ کرنا :

8. بی بی این ایل اور بی ایس این ایل کا انضمام: بھارت نیٹ کے تحت تیار  بنیادی ڈھانچے وسیع تر استعمال کے لیے ، بھارت  براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ (بی بی این ایل) کابی ایس این ایل میں انضمام کیا جائے گا، بھارت نیٹ کے تحت تیار بنیادی ڈھانچہ قومی اثاثہ بنا رہے گا، جو سبھی ٹیلی  مواصلات خدمات  فراہم کرنے والوں کے لیے کسی تفریق کے بغیر دستیاب ہوگا۔

ان اقدامات کے ذریعہ، بی ایس این ایل  موجودہ خدمات کو بہتر بنانے، 4جی خدمات  کو شروع  کرنے اور مالی اعتبار سے  قابل عمل  بننے کا اہل ہوگا ۔یہ امید کی جاتی ہے کہ اس احیا کے منصوبے کے نافذ ہونے  کے ساتھ ، بی ایس این ایل   مالی سال 27-2026 میں  بدلے گا اور منافع  کمائے گا۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 8263)


(Release ID: 1845617) Visitor Counter : 216