امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امورو امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے  سی آر پی ایف  عملے کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی


اپنی شجاعت سے سی آر پی ایف نے نہ صرف ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنےمیں  منفرد تعاون دیاہےبلکہ  بہادری کی ایک شاندارتاریخ بھی رقم کی ہے جس پر ہر بھارتی کو فخرہے : امت شاہ

 میں  قوم کے تئیں ان کی خدمات  اورلگن کو سلام پیش کرتاہوں اور  سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر اس فورس کے  جوانوں کو  مبارکباد دیتا ہوں

Posted On: 27 JUL 2022 12:24PM by PIB Delhi

داخلی امور اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے عملے کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ  اپنی شجاعت سے سی آر پی ایف نے نہ صرف ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنےمیں  منفرد تعاون دیاہےبلکہ  بہادری کی ایک شاندارتاریخ بھی رقم کی ہے جس پر ہر بھارتی کو فخرہے۔ میں  قوم کے تئیں ان کی خدمات  اورلگن کو سلام پیش کرتاہوں اور  سی آر پی ایف کی یوم تاسیس پر  اس فورس کے جوانوں کو  مبارکباد دیتا ہوں ۔

 سی آرپی ایف 27 جولائی 1939 کو قائم کی گئی تھی اور یہ فورس  ایک اہم نمائندہ پولیس فورس کےطورپر قائم کی گئی تھی، اس فورس کو 28 دسمبر 1949 کوپارلیمنٹ کے قانون کے ذریعہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا نام دیا گیا۔ اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ سردارولبھ بھائی پٹیل نے  نئےآزاد ملک کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق اس فورس کے لئے کثیر مقصدی  اور کثیر جہتی کردار کا تصور کیا تھا ۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ح ا۔ ف ر

 

U. No.8216

 


(Release ID: 1845260) Visitor Counter : 148