ریلوے کی وزارت
’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی تقریبات 23 جولائی 2022 کو اختتام پذیر ہوں گی
ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو مجاہدین آزادی اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کریں گے
تمام زونل ریلویزاس تقریب میں حصہ لیں گے
Posted On:
21 JUL 2022 1:09PM by PIB Delhi
بھارتی ریلویز 23 جولائی 2022 کو’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کے یادگاری ہفتہ تقریبات کی اختتامی تقریب کا اہتمام کرے گا ۔ ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجاہدین آزادی اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کریں گے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی ریلویز 18 جولائی سے 23 جولائی تک ’’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنوں‘‘ کی ہفتہ طویل تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے۔ تقریب کے دوران جدوجہد آزادی میں 75 شناخت شدہ اسٹیشنوں؍27 ٹرینوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
تمام زونز؍ڈویژن اپنے نامزد کردہ اسٹیشنوں (آزادی کے سبھی 75 اسٹیشنوں) کے ذریعے اختتامی تقریب پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منسلک ہوں گے۔ جنرل منیجر ویڈیو کانفرنسنگ(وی سی) کے ذریعے تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں ریلوے بورڈ نے تمام زونل ریلوے کے جنرل منیجر صاحبان کوپہلے ہی مکتوب ارسال کردیا ہے۔
تقریب کو تمام زونز؍ ڈویژنوں میں ان کے نامزد کردہ اسٹیشنوں (تمام 75 آزادی اسٹیشنوں) کے ذریعے دو طرفہ مواصلاتی لنک کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ش ر۔ ک ا
(Release ID: 1843370)
Visitor Counter : 129
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Assamese
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam