امور داخلہ کی وزارت

داخلی اموراورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ٹائم میگزین کے ذریعہ دنیا کے 2022 کے 50عظیم ترین مقامات  کی فہرست میں  احمدآباد کو شامل کرنے پرہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے


احمدآباد کو یونیسکوعالمی ورثہ شہر کی فہرست میں بھارت کے پہلے شہرکے طورپرشامل کیاگیاہے

یہ ہربھارتی کے لئے خاص طورپر گجرات کے عوام کے لئے انتہائی فخرکی بات ہے کہ ٹائم میگزین نے بھارت کے پہلے یونیسکو عالمی ورثہ شہر کے طورپر احمدآبادکو دنیا کے 2022کے 50عظیم ترین مقامات کی فہرست میں شامل کیاہے

2001کے بعد سے یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے بصیرت افروز نظریات کا نتیجہ ہے  کہ جس نے گجرات میں عالمی معیارکا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی بنیاد رکھی ہے

خواہ یہ احمدآباد میں سابرمتی ریورفرنٹ ہو یا سائنس سٹی ہو ، جناب نریندرمودی نے ہمیشہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق مفید ثابت ہونے والا بنیادی ڈھانچہ تعمیرکرنے  اور بھارت کو مستقبل کے لئے ہرلحاظ سے تیاررہنے کے لائق بنانے پرزوردیاہے

Posted On: 14 JUL 2022 11:47AM by PIB Delhi

داخلی اموراورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ٹائم میگزین کے ذریعہ دنیا کے 2022 کے 50عظیم ترین مقامات  کی فہرست میں  احمدآباد کو شامل کرنے پرہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔احمدآباد کو یونیسکوعالمی ورثہ شہر کی فہرست میں بھارت کے پہلے شہرکے طورپرشامل کیاگیاہے

سلسلہ وارٹوئیٹس میں جناب امت شاہ نے کہاکہ یہ ہربھارتی کے لئے خاص طورپر گجرات کے عوام کے لئے انتہائی فخرکی بات ہے کہ ٹائم میگزین نے بھارت کے پہلے یونیسکو عالمی ورثہ شہر کے طورپر احمدآبادکو دنیا کے 2022کے 50عظیم ترین مقامات کی فہرست میں شامل کیاہے۔ سبھی کو مبارکباد

جناب امت شاہ نے کہا 2001کے بعد سے یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے بصیرت افروز نظریات کا نتیجہ ہے  کہ جس نے گجرات میں عالمی معیارکا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔

**********

)ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -7554



(Release ID: 1841436) Visitor Counter : 145