ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ ہندوستان بھر میں 200 مقامات پر منعقد کیا جائے گا


اپرنٹس شپ میلے کے ذریعے آج تک کی گئیں 67,035 اپرنٹس شپ ٹریننگ پیشکش

میلے میں 36+ صنعتیں، 500+ تجارتوں اور 1000+ کاروبار شامل ہوں گے تاکہ ملازمت کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے

Posted On: 10 JUL 2022 1:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی 2022/

ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت 11 جولائی 2022 کو پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلہ منعقد کرے گی، جو کہ وزیر اعظم کے اسکل انڈیا مشن کے ایک حصے کے طور پر کیرئیر کے مواقع اور عملی تربیت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ اب تک 188410 درخواست دہندگان نے اپرنٹس شپ میلے میں شرکت کی ہے اور آج تک پلیٹ فارم پر 67,035 اپرنٹس شپ کی پیش کشیں کی گئی ہیں۔ ایک روزہ ایونٹ میں 36 شعبے اور 1000 سے زائد کمپنیاں اور 500 مختلف قسم کی تجارتیں ہوں گی۔ ایم ایس ڈی ای 200 سے زیادہ  مقامات پر اس پروگرام کی میزبانی کرے گا، جس سے درخواست دہندگان کو اپرنٹس شپ ٹریننگ کے ذریعے اپنے کیریئر کو تشکیل دینے کا موقع ملے گا۔

حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے پاس 5ویں-12ویں جماعت کا پاس سرٹیفکیٹ، مہارت کی تربیت کا سرٹیفکیٹ، ایک آئی آْئی ٹی  ڈپلومہ، یا گریجویٹ ڈگری ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، نوجوان اور خواہشمند افرادی قوت 500 سے زیادہ تجارتوں جیسے ویلڈنگ، الیکٹریکل ورک، ہاؤس کیپنگ، بیوٹیشن، مکینک کا کام، اور بہت کچھ میں سے انتخاب کر سکے گی۔ امیدوار نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(این سی وی ای ٹی) سے تسلیم شدہ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کریں گے، تربیت کے بعد ان کی ملازمت میں بہتری آئے گی۔ اس پروگرام کا بڑا مقصد کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ مزید اپرنٹسز کی خدمات حاصل کریں جبکہ آجروں کو تربیت اور عملی مہارتوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور فروغ دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پردھان منتری نیشنل اپرنٹس شپ میلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے،  سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، جناب راجیش اگروال نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ اپرنٹس شپ میلہ ملک بھر کے باصلاحیت افراد کے لیے ملازمت کے اضافی مواقع فراہم کرے گا۔ اگرچہ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد مزید اپرنٹس کی بھرتی کرنا ہے، لیکن یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ عملی تربیت کے لیے اس طرح کی اپرنٹس شپس ضروری ہیں، جس کے لیے ہم یہاں کوشش کر رہے ہیں۔ اس کا ایک اہم اثر ہوا ہے، جیسا کہ ملک بھر میں اپرنٹس شپ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے کامیاب عمل سے دیکھا گیا ۔"

ہنر مندی کی ترقی کے تحت اپرنٹس شپ سب سے زیادہ پائیدار ماڈل ہے اور اسکل انڈیا کے تحت ایک بڑا فروغ حاصل کر رہا ہے۔ حال ہی میں اپرنٹس کے پہلے سیٹ نے نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم(این اے پی ایس) کے تحت ڈائریکٹ بینیفشری ٹرانسفر(ڈی بی ٹی) کے ذریعے اپنے کھاتوں میں وظیفہ سبسڈی حاصل کی ہے۔

پی ایم نیشنل اپرنٹس شپ میلوں میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر ممکنہ اپرنٹس سے ملنے اور موقع پر ہی درخواست دہندگان کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مزید برآں، کم از کم چار ملازمین والے چھوٹے پیمانے کے ادارے، ایونٹ کے دوران اپرنٹس کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ مستقبل کے تعلیمی و تربیتی کورسز کے لیے سیکھنے والوں کے ذریعے جمع کیے گئے مختلف کریڈٹس کے ڈپازٹریز کے ساتھ ایک کریڈٹ بینک آئیڈیا بھی جلد ہی شامل کیا جائے گا۔

ہر ماہ اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں منتخب افراد کو نئی مہارتیں حاصل کرنے کے لیے حکومتی معیار کے مطابق ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، جس سے انھیں سیکھنے کے دوران کمانے کا موقع ملے گا۔ اپرنٹس کے وظیفے آن لائن ادا کیے جائیں گے۔

 میلے کے لیے https://dgt.gov.in/appmela2022/ یا https://www.apprenticeshipindia.gov.in/ پر جاکر اور میلے کا قریب ترین مقام تلاش کر کے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

****************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-7421


(Release ID: 1840676) Visitor Counter : 219