وزیراعظم کا دفتر

’میرے دوست، آبے سان‘ – وزیر اعظم نے شینزو آبے کو خراج عقیدت پیش کی

Posted On: 08 JUL 2022 9:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 08 جولائی       وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم جناب شینزو آبے کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔

یکے بعد دیگرے کئی ٹوئیٹ میں  وزیراعظم نے کہا:

’’جناب آبے کے انتقال سے جاپان اورپوری  دنیا ایک عظیم دور اندیش  قائد سے محروم ہو گئی ہے۔ اور، میں نے اپنے ایک عزیز دوست کو کھو دیا ہے۔

میرے دوست آبے سان کو خراج عقیدت ....‘‘

’’میں سال 2007 میں پہلی بار آبے سان سے ملا تھا اور اس  پہلی ملاقات کے بعد سے ہی  ہمارے درمیان باہمی تبادلہ خیال کے بے شمار یادگار لمحے رہے ہیں۔ میں ان میں سے ہر ایک  لمحہ کی قدر کروں گا۔ جناب آبے سان نے ہندوستان-جاپان کے تعلقات کونیا استخگام بخشا ۔ انہوں نے اسوقت  جاپان کے ذریعہ  کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کو یقینی بنایا تھا جب ’جدید ہندوستان‘ اپنے یہاں ترقی کو رفتار فراہم کر رہا تھا۔‘‘

’’جہاں تک عالمی قیادت کا تعلق ہے، آبے سان اپنے وقت سے آگے تھے۔کواڈ، آسیان کی زیرقیادت  مختلف فورم ، ہند –بحر الکاہل  پہل، ایشیا-افریقہ گروتھ کوریڈور اور کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر ، یہ سبھی ان کے متعدد اہم خدمات سے بے حد مستفید ہوئے تھے۔‘‘

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7396



(Release ID: 1840314) Visitor Counter : 123