وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نےویڈیوپیغام کے ذریعہ بنگلورو میں بوش اسمارٹ  کیمپس افتتاح کے موقع پر  لوگوں سے خطا ب کیا


تکنیک اور اختراع میں مزید سرمایہ کاری ضروری ہے

ہندوستان کی ترقی روز بروز سبز تر ہورہی ہے

ڈیجیٹل انڈیا کے ہمارے وژن میں حکومت کے ہر پہلو کے ساتھ  ٹکنالوجی کو مربوط کرنا بھی شامل ہے ۔ میں دنیا سے  اپیل کررہا ہوں کہ وہ  ان  مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں

آج بوش اتنا ہی ہندوستانی ہےجتنا کی یہ  جرمن ہے۔یہ   جرمن انجینئرنگ اور ہندوستانی توانائی کی  ایک شاندار مثال ہے

Posted On: 30 JUN 2022 12:46PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ  بوش انڈیا کے  ہندوستان میں اپنی موجودگی  کے 100 سال مکمل ہونے کےموقع پر   لوگوں سے خطاب کیا  ۔

شروع میں وزیراعظم نے  بوش انڈیا کو  ہندستان میں  اپنی موجودگی کےسو سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی  اور ہندستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر ہونے والی تقریب کی خصوصی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔  اس موقع پر انہوں نے بوش اسمارٹ کیمپس کے افتتاح پر  بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہاکہ   یہ کیمپس یقینی طور پر ہندستان اور دنیا کے لئے مستقبل کی مصنوعات اور حل کو تیار کرنے میں پیش پیش رہے گا ۔ وزیراعظم نے  اکتوبر 2015 کو چانسلر مرکل کے ساتھ بنگلورو میں بوش  سہولت کے اپنے دورے کو بھی یاد کیا۔

موجودہ وقت کو  ٹکنالوجی کا دور قرار دیتے ہوئے  اور وبا کے دور میں  ٹکنالوجی   کے استعمال کے فائدہ کو  اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ   ٹکنالوجی اور اختراع میں مزید سرمایہ کاری ضروری ہے۔ اختراع اور اس کی توسیع کے لئے  بوش کے کا م کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے  پائیداریت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ   ہندستان کی نمو گزشتہ 8 سالوں میں  شمسی توانائی کی نصب کردہ صلاحیت  میں تقریباً بیس گنا  اضافے  کے ساتھ سبز تر ہوتی جارہی  ہے۔ وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرون ممالک  دونوں میں کاربن کے اخراج میں تخفیف کے حصول  کے لئے  بوش کی کامیابی کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ  آج  ہندستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے ۔ گزشتہ دو سالوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی بدولت ہمارا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم دنیا میں سب سے بڑے نظام میں سے ایک ہے۔ ٹکنالوجی کی دنیا میں  بہت سارے مواقع ہیں۔ حکومت ہند ہر گاؤں پر  تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے۔   ڈیجٹیل انڈیا کے ہمارے ویژن حکومت کے ہر پہلو کے ساتھ ٹکنالوجی کو مربوط کرنا  بھی شامل ہے۔ میں دنیا سے اپیل کررہا ہوں کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

 اس اہم موقع پر   وزیراعظم نے بوش انڈیا   سے ہندوستان میں مزید کام  کرنے  کی اپیل کی۔  انہوں نے اپنی اختتامی  تقریر میں کہا کہ آنے والے پچیس سالوں کے لئے اہداف طے کریں جو  آپ کی ٹیم کرسکتی ہے ۔  سو سال پہلے بوش انڈیا  ہندستان میں جرمن کی کمپنی کے طور پرآئی تھی لیکن آج وہ اتنی ہی ہندستانی ہے جتنا کہ یہ جرمن۔ یہ  جرمن انجینئرنگ اور ہندستانی  توانائی کی ایک شاندار مثال ہے۔   یہ شراکت داری تیزی سے ترقی کے لئے  جاری رہےگی۔

 

******

 

ش ح۔ ع ح- ج

Uno-7079



(Release ID: 1838182) Visitor Counter : 114