کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر)، بھارت  اور بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو منظوری دی

Posted On: 29 JUN 2022 3:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندرمودی  کی صدارت میں مرکزی کابینہ  کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)،بھارت سرکار اور بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے درمیان دستخط شدہ ایک اسٹریٹجک شراکت داری  معاہدے سے آگاہ کیا گیا۔ اس معاہدے پر جنوری 2022 میں دستخط ہوئے تھے۔

معاہدے کا مقصد بھارت  میں قابل تجدید توانائی پرمبنی گرین اینرجی  کے شعبے میں حوصلہ مندانہ تبدیلی ،قیادت اور علم کوفروغ دیناہے  ۔ یہ بھارت  کے  توانائی کے شعبے میں تبدیلی کی کوششوں میں مدد کرے گا اور آب و ہوا میں تبدیلی  سے نمٹنے میں بھی دنیا کی مدد کرے گا۔

 اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے میں پیش کیے گئے تصور کے شعبے 2030 تک 500 گیگاواٹ کی  غیر رکازی ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کی انسٹالڈ صلاحیت کے اس کے حوصلہ مندانہ  ہدف کو حاصل کرنے میں بھارت کی مدد کریں گے۔اس سے آتم نربھر بھارت کو بھی فروغ ملے گا۔

معاہدے کی نمایاں خصوصیات میں درج ذیل شعبوں میں بہتر تعاون شامل ہے:

  1. بھارت قابل تجدید توانائی اور صاف ستھری توانائی کی ٹکنالوجیزکو فروغ دینے  کے بارے میں علم کومشترک کرنے  کی سہولت فراہم کرنا
  2. طویل مدتی توانائی کی منصوبہ بندی میں  بھارت  کی کوششوں کی حمایت کرنا
  3. بھارت  میں اختراعی ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کرنا
  4. گرین ہائیڈروجن کی ترقی   کے امکانات اور اس  کے استعمال کو فروغ دیکر کفایتی  ڈی کاربونائزیشن کی طرف بڑھنا

اس طرح،یہ اسٹریٹجک شراکت داری  معاہدہ بھارت  کی توانائی کے شعبے میں تبدیلی لانے  کی کوششوں اور آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے میں دنیا کی مدد کرے گا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:7080 )


(Release ID: 1838000) Visitor Counter : 182